Recommended articles
تاریخ شبھات کا رد
شبھۃ تحریف قرآن کے متعلق فحرفوھا او حرفا
June 10, 2026
0
0
تاریخ
آیۃ مباھلہ حصہ 6
June 10, 2026
0
0
تاریخ
آیۃ مباھلہ حصہ 5
June 10, 2026
0
0
تاریخ
آیۃ مباھلہ حصہ 4
June 10, 2026
0
0
Momin Taaq
  • Home
  • About
  • Beliefs (Core Theology)
    • For Youth & Seekers
  • Privacy Policy
    • Terms and conditions
  • Contact Us
الإمام علي بن أبي طالب عليه السلام

ذوالنورین امیر المومنین علی علیہ السلام کا لقب ہے

June 3, 2026
0
0

جیسے صدیق اکبروفاروقِ اعظم حقیقت میں مولاعلی علیہ السلام کے القابات ہیں ویسے ہی یہ لقب”ذوالنورین” بھی مولاعلی علیہ السلام کا ہے، دو نوروں( یعنی حسنین کریمینؑ)والا
لقب “ذوالنورین” دراصل امیرالمومنین مولا علی علیہ السلام کے القابِ شریفہ میں سے ہے۔

⭕️ امویوں کے بڑے جرائم میں سے ایک یہ تھا کہ حضور پیغمبر اکرم ﷺ کے بعد بُغضِ اہلبیتؑ میں جعلی احادیث گھڑیں ، اور خاص طور پر ان فضائل و القاب کو جو امیرالمومنین علیہ السلام کے ساتھ خاص تھے، اپنے حکمرانوں کے لئے چرا چُرا کر استعمال کرنے لگے۔

ان القابات میں صدیقِ اکبر
فاروقِ اعظم
اور ایک مشہور لقب “ذوالنورین” بھی شامل ہے۔
امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کو یہ لقب حضور ﷺ کی طرف سے اس لئے دیا گیا کہ آپ دو نور یعنی امام حسن و امام حسین علیہما الصلوٰة والسلام کے والد ہیں،
جو سید شباب اہل الجنۃ ہیں۔ حقیقت بھی یہی ہے کہ یہ لقب صرف مولا علی علیہ السلام کے لئے ہی لائق تھا،
کیونکہ دونوں نور آپؑ کے صلب مطہر سے ہیں۔
لیکن بعد میں ظالم امویوں نے یہ لقب جان بوجھ کر حضرت عثمان کے لئے گھڑ لیا۔

✍️ محقق اھلسنت علامہ کراجکی نے خلفائے عمریہ کے ان جعلی القاب کے بارے میں اپنی کتاب التعجب میں وضاحت کی ہے
اور عثمان کے لئے “ذوالنورین” کو ایک جعلی و اموی ساختہ لقب قرار دیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں:

🔹 ان(امویوں) کا ایک عجیب کام یہ ہے کہ عثمان بن عفان کو “ذوالنورین” کہتے ہیں۔
ان کا گمان یہ ہے کہ اس نے رسول اللہ ﷺ کی دو بیٹیوں سے شادی کی تھی،
حالانکہ اس بارے میں کئی اختلافی اقوال ہیں:
1: جیسے کافی سارے محدثین ومحققین نے لکھا وہ حضور رسول اکرم ﷺ کی سوتیلی بیٹیاں (ربیبہ) تھیں جو ام المومنین سیدہ خدیجة الکبریٰ سلام اللہ علیہا کی بہن ہالہ بنت خویلد سے تھیں۔
جنہیں سیدہ خدیجہؑ نے اپنی کفالت میں رکھا تھا جب ان کی ماں (ہالہ) کا انتقال ہوگیا۔
(یہی قول صحیح اور معتبر ہے)

2: لیکن کچھ درباری موءرخ یہ کہتے ہیں وہ رسول اکرم ﷺ کی بیٹیاں تھیں، لیکن وہ سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے درجے کی ہرگز نہ تھیں۔
ان موءرخین کی بات میں بلکل وزن نہیں کیوں کہ اگر یہ تین بیٹیاں حضور ﷺ کی سگی بیٹیاں ہوتیں تو سب سے چھوٹی بیٹی سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا سب سے افضل نہ ہوتیں
(عدل رسالت میں فرق آجاتا)

لیکن افسوس کے اس کے باوجود عثمان بن عفان کو محض ان دونوں(لے پالک ) کے ساتھ نکاح کی وجہ سے “ذوالنورین” کہنے لگے،
جبکہ بعض روایات میں یہ بھی آیا ہے کہ عثمان بن عفان نے ان میں سے ایک کو قتل بھی کیا تھا۔

اور جان بوجھ کر امیرالمومنین مولاعلی علیہ السلام کو “ذوالنورین” نہیں کہا گیا،
حالانکہ آپ دو سبط
( امام حسن و امام حسین علیہما السلام)
کے والد ہیں،
جو دونوں امام،
سید شباب اہل جنت،
عرشِ الٰہی کے گوشوارے،
حضور نبی رحمت ﷺ کے دو پھول
اور سیدہ نساء العالمین فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے بیٹے ہیں۔

روایت ہے کہ حضرت مجاہدؓ نے کہا: حضرت عبدللہ ابن عباسؓ سے پوچھا گیا کہ سیدنا مولاعلی ابن ابی طالب علیہماالسلام کے بارے میں کیا کہتے ہو؟
انہوں نے کہا:
“خدا کی قسم! وہ وہی ہیں جو سب سے پہلے دو شہادتوں (کلمہ) پر ایمان لائے،
جنہوں نے دونوں قبلوں
(بیت المقدس اور کعبہ)
کی طرف نماز پڑھی،
جنہوں نے دو مرتبہ بیعت کی، جنہیں اللہ تعالیٰ نے دو سبط (امام حسن و امام حسین علیہماالسلام) عطا فرمائے،
جن پر دو بار سورج پلٹا،
جنہوں نے دو بار تلوار کھینچی،
وہ اس امت میں ایسے ہیں جیسے ذوالقرنین تھے۔”

🔹 “دو سبط” سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سیدنامولا علی علیہ السلام کو وسعت علم و جسم عطا فرمائی جیسے طالوت کو کی تھی۔
🔹 “دو بار سورج پلٹنا” ایک بار حضور رسول اکرم ﷺ کی حیاتِ ظاہری میں
اور ایک بار بعد از رحلت(پردہ پوشی) ہوا۔
🔹 “دو بار تلوار کھینچنا”
ایک بار رسول اللہ ﷺ کی حیاتِ ظاہری میں مشرکین کے خلاف
اور دوسری بار حضورﷺ کے بعد جمل، صفین اور نہروان کی جنگوں میں منافقین کے خلاف۔

حضرت عبداللہ ابن عباسؓ نے مزید فرمایا:
مولاعلی علیہ السلام
علم و عمل دونوں میں دوہری شرافت کے مالک ہیں،
اسلام میں سبقت اور جہاد میں بھی دو فضیلتوں والے ہیں۔
آپ دوہری نیکیوں والے ہیں
کیونکہ والد محترم سیدناعمران ابوطالب علیہ السلام اور والدہ سیدہ فاطمہ بنت اسد سلام اللہ علیہا دونوں ہاشمی ہیں۔
اس اعتبار سے وہ عثمان سے کہیں زیادہ اس لقب کے مستحق ہیں کہ “ذوالنورین” کہلائیں۔

📚حوالہ ازکتب اھلسنت:
التعجب من أغلاط العامة في مسألة الإمامة،
علامہ کراجکی (م 449ھ)، تحقیق: کریم فارس حسون، ص 102.

قرآن واھلبیتؑ اسلامک ریسرچ سینٹر (نواب شاھ) سندھ پاکستان

Tags:
Done
Add to Bookmarks

Related Posts

تاریخ شبھات کا رد
شبھۃ تحریف قرآن کے متعلق فحرفوھا او حرفا
June 10, 2026
0
0
تاریخ
آیۃ مباھلہ حصہ 6
June 10, 2026
0
0
تاریخ
آیۃ مباھلہ حصہ 5
June 10, 2026
0
0

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll down to see next article
شبھات کا رد
1)حضرت علی خلافت کیلئے اتنا پریشان تھے کہ جناب سیدہ کو بایر نکال کر ایک گدھے پر بیٹھایا
About Us

Momin Taaq is a global online platform dedicated to presenting authentic Shia Islamic knowledge with clarity, logic, and respect.

Follow Us
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Pinterest
Featured Lectures
شبھات کا رد
جنگ احد میں امیر المومنین علیہ السلام کہاں تھے ؟
October 2, 2025
شبھات کا رد
یہ کیوں کہا گیا کہ “دابۃ”؟ کیا اس میں امیر المؤمنین (علیہ السلام) کی توہین نہیں ہے؟
September 26, 2025
عقیدہ امامت
ہ سب سے پہلے جس نے 12 اماموں بات شروع کی وہ شیخ کلینی اور علی بن بابویہ القمی علیھما الرحمۃ
February 9, 2019
Knowledge & Research
  • Imamat & Ahl al-Bayt (AS)28
  • Youth & New Muslims1
  • آیت تطھیر و اھل البیت علیھم السلام1
  • اصحاب رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم2
  • اعتقادات5

© 2025 Momin Taaq. All Rights Reserved.

  • Home
  • About
  • Beliefs (Core Theology)
    • For Youth & Seekers
  • Privacy Policy
    • Terms and conditions
  • Contact Us
  • Home
  • About
  • Beliefs (Core Theology)
  • Privacy Policy
  • Contact Us
  • For Youth & Seekers
  • Terms and conditions