تعارف امام زمانہ بلسان رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ الْمُتَوَكِّلِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْكُوفِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عِمْرَانَ النَّخَعِيُّ عَنْ عَمِّهِ الْحُسَيْنِ بْنِ يَزِيدَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ص إِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَ تَعَالَى اطَّلَعَ إِلَى الْأَرْضِ
عبداللہ ابن عباس رض سے مروی ہے کہ رسول اللہ ص نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے زمین پر نگاہ کی اور مجھے منتخب کرکے نبی بنایا پھر نگاہ کی اور علی ع کو چن لیا اور امام قرار دیا پھر مجھے حکم دیا کہ علی کو اپنا بھائی ولی ، وصی ، خلیفہ اور وزیر قرار دوں
پس علی مجھ سے ہے اور میں علی سے ہوں وہ میری بیٹی کا شوہر اور میرے فرزندوں حسن اور حسین کا باپ ہے
آگاہ ہو جاؤ کہ اللہ نے مجھے اور ان ہستیوں کو اپنے بندوں پر حجت قرار دیا اور حسین کے صلب سے ائمہ قرار دیے جو میرے امر کو قائم کریں گے میری وصیت کی حفاظت کریں گے اور ان کا نواں قائمِ اہل بیت ہوگا
وہ میری امت کا مہدی ہوگا وہ گفتار میں کردار میں اور شمائل میں میرا مشابہ ہو گا اور ایک طویل غیبت کے بعد ظاہر ہوگا اور اللہ کے احکام کا اعلان کرے گا ، دین کو ظاہر کرے گا اور اس کے ملائکہ کی نصرت کے ذریعے وہ زمین کو عدل وانصاف سے اس طرح بھر دے گا جس طرح وہ ظلم وجور سے بھری ہوگی
کمال الدین وتمام النعمہ ، باب ۲۴ ، ح ۲
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَسْرُورٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَامِرٍ عَنْ عَمِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عُمَيْرٍ عَنْ أَبِي جَمِيلَةَ الْمُفَضَّلِ بْنِ صَالِحٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ الْجُعْفِيِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ص الْمَهْدِيُّ مِنْ وُلْدِي اسْمُهُ اسْمِي وَ كُنْيَتُهُ كُنْيَتِي أَشْبَهُ النَّاسِ بِي خَلْقاً وَ خُلْقاً تَكُونُ بِهِ غَيْبَةٌ وَ حَيْرَةٌ تَضِلُّ فِيهَا الْأُمَمُ ثُمَّ يُقْبِلُ كَالشِّهَابِ الثَّاقِبِ يَمْلَؤُهَا عَدْلًا وَ قِسْطاً كَمَا مُلِئَتْ جَوْراً وَ ظُلْماً
جابر بن عبداللہ انصاری سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا مہدی میری نسل سے ہوگا اس کا نام میرا نام اس کی کنیت میری کنیت و خلق و خلق میں تمام لوگوں سے زیادہ مجھ سے مشابہ ہوگا اس کی غیبت واقع ہوگی اور گمراہ ہو جائے گی پھر وہ شہاب ثاقب کے معنی ظاہر ہوگا اور زمین کو عدل وانصاف سے اس طرح بھر دے گا جس طرح وہ ظلم وجور سے بھری ہوگی
کمال الدین وتمام النعمہ ، باب ۲۵ ، ح ۱
2 ) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ الْمُتَوَكِّلِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْكُوفِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبَرْمَكِيُّ عَنْ عَلِيِّ بْنِ عُثْمَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْفُرَاتِ عَنْ ثَابِتِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ
عبداللہ بن عباس سے مروی ہے کہ رسول اللہ نے ارشاد فرمایا علی میری امت کا امام اور میرے بعد ان پر خلیفہ ہے اور اس کی اولاد میں قائم منتظر ہوگا جو زمین کو عدل وانصاف سے اس طرح بھر دے گا جس طرح وہ ظلم و جور سے بھری ہوگی
قسم ہے اس ذات کی جس نے مجھے حق کے ساتھ بشیر بنا کر بھیجا ، جو لوگ زمانے غیبت میں اپنے قول پر قائم رہیں گے ، کبریت احمر سے زیادہ قابل قدر ہوں گے
جابر بن عبداللہ انصاری رض نے عرض کیا یا رسول اللہ ص ! کیا آپ کے فرزند قائم آل محمد کے لئے غیبت واقع ہوگی ؟
آپ ص نے فرمایا ہاں خدا کی قسم اس کے ذریعے اللہ مومنوں کو سرفراز کرے گا ، کافروں کو مٹائے گا یہ امر اللہ کے عمر میں سے ایک ہے اور راز ہائے پروردگار میں سے ایک راز ہے جو کہ بندگان خدا سے پوشیدہ ہے پس جو اس میں شک کرے گا وہ ک ا ف ر ہے
کمال الدین وتمام النعمہ ، باب ۲۵ ، ح ۷
