أئمه اہلِبیتؑ پر اہلسنت علمائے رجال کی جرح
حضرت امام حسن عسکریؑ پر حدیث وضع (گھڑنے) کا الزام (معاذالله)
ہم نے پہلی اور دوسری قسط میں علامہ ابن جوزی کی “موضوعات” سے اور علامہ جلال الدین سیوطی کی “اللالی المصنوعه” سے ایک حدیث نقل کی تھی جس کو انہوں نے حضرت امام حسن عسکریؑ کی وجہ سے موضوع قرار دیا تھا۔
اسی حدیث کو شیخ رحمتہ الله سندھی “مختصر” تنزیہ الشریعة” میں نقل کر کے لکھتے ہیں:
ابن المھتدی فی الفوائد: فیه عبدالله و الحسن و لعله من وضع احداھما!!!
ترجمہ: “ابن مھتدی نے اپنے فوائد میں لکھا ہے کہ اس کے سلسلہ سند میں عبدالله اور حسن (عسکریؑ) ہیں شاید ان ہی دونوں میں سے کسی ایک نے اس کو گڑھا ہے”. (معاذالله)
(تنزیہ الشریعہ، ج ۱، ص ۴۱۰)
