سید ابو القاسم خوئیؒ کے نزدیک تجسیم کی روایات ناقابلِ اعتماد ہیں
بعض افراد شیعہ کتب میں موجود چند روایات کو بنیاد بنا کر یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ شیعہ بھی اللہ تعالیٰ کے لیے جسمانیت کے قائل ہیں، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔
آیت اللہ العظمیٰ سید ابو القاسم خوئیؒ نے واضح طور پر لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے لیے جسم، صورت یا تجسیم پر دلالت کرنے والی روایات سنداً ضعیف ہیں اور ان پر اعتقاد قائم نہیں کیا جا سکتا۔
چنانچہ سید خوئیؒ فرماتے ہیں:
“هذه الروايات بأجمعها ضعيفة لا يمكن الاعتماد عليها.”
ترجمہ: “یہ تمام روایات ضعیف ہیں، ان پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔”
اسی طرح ان روایات میں جہاں بعض افراد نے اللہ تعالیٰ کو “جسم” کہا، ائمہ اہلِ بیتؑ نے ان کی سختی سے تردید فرمائی اور ایسے عقائد سے براءت کا اظہار کیا۔
لہٰذا شیعہ عقیدہ ہمیشہ سے یہی رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ جسم، صورت، حد، مکان اور جہت سے منزہ ہے، اور تجسیم پر دلالت کرنے والی ضعیف روایات شیعہ عقیدے کی نمائندہ نہیں ہیں۔
حوالہ:
سید ابو القاسم خوئیؒ، معجم رجال الحدیث، جلد 20، صفحہ 316-320۔
