Recommended articles
عقیدہ امامت
عزاداری اور سیرت معصومین علیھم السلام
July 28, 2026
0
0
الإمام علي بن أبي طالب عليه السلام
امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام
July 28, 2026
0
0
Imamat & Ahl al-Bayt (AS)
امامت و ولایت اہل بیت علیھم السلام
July 28, 2026
0
0
الإمام علي بن أبي طالب عليه السلام
امام علی علیہ السلام کے مختصر فضائل اور کمالات
July 28, 2026
0
0
Momin Taaq
  • Home
  • About
  • Beliefs (Core Theology)
    • For Youth & Seekers
  • Privacy Policy
    • Terms and conditions
  • Contact Us
شبھات کا رد

“إنَّ اللهَ يضحك” والی روایت کا صحیح مفہوم

June 30, 2026
0
0


بعض افراد شیعہ کتب میں موجود روایت “إنَّ اللهَ يضحك” پیش کر کے یہ اعتراض کرتے ہیں کہ شیعہ اللہ تعالیٰ کے لیے ہنسنے کی صفت مانتے ہیں، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

اس روایت کے شارح نے واضح طور پر لکھا ہے کہ:

اوّلًا: یہ روایت ضعیف ہے، لہٰذا عقیدہ اس پر قائم نہیں کیا جا سکتا۔

ثانیاً: اگر روایت کے معنی کو قبول بھی کیا جائے تو یہاں “يضحك الله” سے حقیقی ہنسنا مراد نہیں، بلکہ اللہ کی عنایت، لطف، رحمت اور بندے پر رضا مراد ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ جسم، اعضاء اور انسانی کیفیات سے منزہ ہے۔

شارح لکھتے ہیں:

“يضحك الله، أي: انضحك كناية عن الإبانة واللطف، فمنه ضحك إلى الرجل بمحبته ولطفه وكرمه.”

یعنی: “اللہ کے ہنسنے سے مراد حقیقی ہنسنا نہیں، بلکہ بندے پر اس کی عنایت، لطف، محبت اور کرم کا اظہار ہے۔”

لہٰذا مکتبِ اہلِ بیتؑ میں ایسی تعبیرات کو ظاہری معنی پر محمول نہیں کیا جاتا، بلکہ قرآن کے محکم اصول ﴿لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ﴾ کی روشنی میں ان کی صحیح تاویل کی جاتی ہے۔

حوالہ:
شرح أخبار الرسول، علامہ مجلسیؒ، جلد 18، ص 398، کتاب الجهاد، باب 1۔ (حدیث اول: ضعیف)

ردِ  شبہ:”اللہ اپنے ہاتھ کو بندوں کے سروں پر رکھے گا”

بعض لوگ اس روایت کو پیش کر کے یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ شیعہ اللہ تعالیٰ کے لیے حقیقی ہاتھ ثابت کرتے ہیں، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

روایت میں آیا ہے:

“إذا قام قائمنا وضع الله يده على رؤوس العباد، فجمع بها عقولهم وكملت به أحلامهم.”

یعنی: “جب ہمارے قائمؑ ظہور کریں گے تو اللہ اپنے ہاتھ کو بندوں کے سروں پر رکھے گا، جس کے نتیجے میں ان کی عقلیں کامل اور ان کی سمجھ پختہ ہو جائے گی۔”

لیکن خود اس روایت کے شارح نے واضح کیا ہے کہ یہاں “يد الله” سے حقیقی ہاتھ مراد نہیں ہے۔

شرح میں لکھا ہے:

“الضمير في قوله (يده) إما راجع إلى أولياء الله القائم عليه السلام، وعلى التقديرين كناية عن الرحمة والشفقة أو القدرة والاستيلاء.”

ترجمہ: “لفظ ‘يده’ کی ضمیر یا تو حضرت قائمؑ کی طرف راجع ہے، اور اگر اللہ تعالیٰ کی طرف راجع بھی مانی جائے تو اس سے حقیقی ہاتھ مراد نہیں، بلکہ یہ رحمت، شفقت، قدرت اور تسلط سے کنایہ ہے۔”

مزید یہ کہ اسی شرح میں اس روایت کو مشہور قول کے مطابق ضعیف قرار دیا گیا ہے۔

لہٰذا مکتبِ اہلِ بیتؑ میں ایسی روایات سے اللہ تعالیٰ کے لیے جسم یا اعضاء ثابت نہیں کیے جاتے، بلکہ انہیں قرآن کے محکم اصول ﴿لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ﴾ کی روشنی میں سمجھا جاتا ہے۔

حوالہ:
شرح أخبار الرسول، علامہ مجلسیؒ، جلد 1، کتاب العقل والجهل، ص 80۔ (حدیث 21: مشہور کے مطابق ضعیف)

Tags:
Done
Add to Bookmarks

Related Posts

عقیدہ امامت
عزاداری اور سیرت معصومین علیھم السلام
July 28, 2026
0
0
الإمام علي بن أبي طالب عليه السلام
امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام
July 28, 2026
0
0
Imamat & Ahl al-Bayt (AS)
امامت و ولایت اہل بیت علیھم السلام
July 28, 2026
0
0

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll down to see next article
شبھات کا رد
"اللہ دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کرتا ہے"
About Us

Momin Taaq is a global online platform dedicated to presenting authentic Shia Islamic knowledge with clarity, logic, and respect.

Follow Us
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Pinterest
Featured Lectures
شبھات کا رد
جنگ احد میں امیر المومنین علیہ السلام کہاں تھے ؟
October 2, 2025
شبھات کا رد
یہ کیوں کہا گیا کہ “دابۃ”؟ کیا اس میں امیر المؤمنین (علیہ السلام) کی توہین نہیں ہے؟
September 26, 2025
عقیدہ امامت
ہ سب سے پہلے جس نے 12 اماموں بات شروع کی وہ شیخ کلینی اور علی بن بابویہ القمی علیھما الرحمۃ
February 9, 2019
Knowledge & Research
  • Imamat & Ahl al-Bayt (AS)31
  • Youth & New Muslims1
  • آیت تطھیر و اھل البیت علیھم السلام1
  • ائمہ اھل سنت1
  • اصحاب رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم2

© 2025 Momin Taaq. All Rights Reserved.

  • Home
  • About
  • Beliefs (Core Theology)
    • For Youth & Seekers
  • Privacy Policy
    • Terms and conditions
  • Contact Us
  • Home
  • About
  • Beliefs (Core Theology)
  • Privacy Policy
  • Contact Us
  • For Youth & Seekers
  • Terms and conditions