سلسلہ حدیث غدیر روایت # 4

سلسلہ حدیث غدیر روایت # 4
التماس سورہ فاتحہ صفدر حسین اعوان بن غلام محمد رحمھما اللہ
سہل بن زیاد نے عبد الرحمن بن سالم سے ، انہوں نے اپنے والد سے اور وہ کہتے ہیں: میں نے امام صادق ؑسے عرض کیا: کیا مسلمانوں کی کوئی عید ، جمعہ، اضحی اور فطر کے علاوہ بھی ہے؟ امام ؑنے فرمایا: ہاں، ان سے زیادہ حرمت والی۔ تو میں نے عرض کیا: وہ کونسی عید ہے، میں آپ پر قربان جاؤں؟ امام ؑنے فرمایا: وہ دن جس میں رسول اللہ ﷺ نے امیر المؤمنین علیہ السلام کو (ولایت پر) نصب کیا تھا اور فرمایا تھا: جس کا میں مولا ہوں تو اس کے علی ؑمولا ہیں۔ تو میں نے عرض کیا: وہ کونسا دن ہے؟ امام ؑنے فرمایا: تم دن کا کیا کرو گے، سنت تو گردش کرتی ہے، لیکن وہ اٹھارہ ذی الحجہ ہے۔ تو میں نے عرض کیا: ہمیں اس دن کیا کرنا چاہیئے؟ فرمایا: اللہ عز و جل کا ذکر کرو اس میں روزے اور عبادت سے اور محمد اور آل محمد کا ذکر کرو کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے امیر المؤمنین ؑکو وصیت کی تھی کہ وہ اس دن کو عید بنائیں اور یہی انبیاء کیا کرتے تھے، وہ اپنے اوصیاء کو اس کی وصیت کرتے تھے تو وہ اس کو عید بناتے تھے۔
: الکافی (فروع)۔ جلد 4، کتاب الصوم ، باب (صيام الترغيب) حدیث 3، صفحہ 149
