عظمت امام سجاد ع اھل سنت شمس الدین الذہبی کی نظر میں
عظمت امام سجاد ع
اھل سنت کے مشہور شمس الدین الذہبی امام سجاد علیہ السلام کے بارے میں لکھتے ہیں
کان له جلالة عجیبة، و حق له واللّه ذلک، فقد کان اهلا للامامة العظمی، لشرفه، و سؤدده، و علمه، و تألُّهه، و کمال عقله۔
علی بن الحسین علیه السلام ایک عجیب ھیبت اور جلالت کا مالک تھے ۔ اپنی شرافت، سیادت، علم، خوف خدا، خداشناسی و کمال عقل کی وجہ سے امامت کے عظیم مقام کی اھلیت رکھتے تھے
سیر اعلام النبلاء، ج 4، ص 398

روز عاشور بیت المقدس کے پتھروں کے نیچے سے خون
يعقوب بن سفيان ثنا سليمان ابن حرب ثنا حماد بن زيد عن معمر قال َ أَوَّلُ مَا عُرِفَ الزُّهْرِيُّ تَكَلَّمَ فِي مَجْلِسِ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ فَقَالَ الْوَلِيدُ أَيُّكُمْ يَعْلَمُ مَا فَعَلَتْ أَحْجَارُ بَيْتِ الْمَقْدِسِ يَوْمَ قُتِلَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ فَقَالَ الزُّهْرِيُّ بَلَغَنِي أَنَّهُ لَمْ يُقْلَبْ حجرا إِلَّا وَ تَحْتَهُ دَمٌ عَبِيط
زید ابن عمرو کندی کہتا ہے کہ: ام حیان نے مجھ سے کہا کہ: حسین (ع) کے قتل ہونے والے دن بیت المقدس میں کسی بھی پتھر کو نہیں اٹھایا جاتا تھا، مگر یہ کہ اسکے نیچے سے تازہ خون دکھائی دیتا تھا۔
تاريخ مدينة دمشق ، ابن عساكر ، ج 14 ، ص 229