Recommended articles
تاریخ
انھدام جنت البقیع
April 15, 2026
0
0
Imamat & Ahl al-Bayt (AS) الإمام جعفر بن محمد الصادق عليه السلام
کیا آئمہ اہلِ سنت، امام جعفر صادق علیہ السلام کے شاگرد رہے ہیں ؟
April 15, 2026
0
0
Imamat & Ahl al-Bayt (AS) الإمام علي بن أبي طالب عليه السلام
سلف میں سے بہت سوں کا یہ عقیدہ تھا کہ امیرالمومنین علیہ السلام ابوبکر سے افضل ہیں..شیخ البانی کا اعتراف
April 14, 2026
0
0
شبھات کا رد
شیعوں کے یہاں عورتوں کو سورہ یوسف کی تعلیم دینا منع ہے.
April 14, 2026
0
0
Momin Taaq
  • Home
  • About
  • Beliefs (Core Theology)
    • For Youth & Seekers
  • Privacy Policy
    • Terms and conditions
  • Contact Us
اہل سنت رجال

عبدﷲ ابن عباس اور عبدﷲ ابن جعفر کربلاء میں کیوں نہ جاسکے۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟

March 19, 2026
0
0

یں چند صفحات پر مشتمل ایک کتابچہ چھپا ہے جس کا نام فلسفہ عزاداری ہے
جس میں عبدﷲ ابن عباس اور عبدﷲ ابن جعفر کے بارے میں لکھا ہے کہ وہ نافرمان ہیں میں اُس کتابچہ سے کچھ تحریر آپ کو لکھ رہا ہوں
شہدائے کربلا کی اہمیت کی وجہ یہ ہے چونکہ اس وقت یہ فیصلہ بہت سخت اور دشوار تھا اسی لئے ابن زبیر،ابن عمر،ابن جعفر،اور ابن عباس جیسےافراد اس قافلہ میں شامل نہ ہو سکے اور یہ سب ایک صف میں تھے ان میں کوئی فرق نہیں تھا کوئی یہ تصور نہ کرے کہ عبدﷲ ابن جعفر اور عبد ﷲ ابن عباس دوسروں سے الگ تھے جی نہیں ایسا نہیں ہے نا فرمانی نا فرمانی ہے چاہے وہ کوئی بھی کرے ان سب نے نا فرمانی کی تھی کسی میں بھی جرات نہیں تھی کہ حسین ابن علی کا ساتھ دے سوائے ان چند افراد کے۔
اب ہم جب تاریخ کو دیکھتے ہیں تو رسول خدا اور علی علیہ السلام کے فرامین ملتے ہیں جناب عبدﷲ ابن عباس اور عبدﷲ ابن جعفر کی عظمت کے بارے میں
کیا واقعی انہوں نے امام علیہ السلام کی نا فرمانی کی تھی۔ اگر کی تو کیا کی تھی آپ وضاحت کریں۔
اور وہ کربلا میں کیوں نہ جا سکے اسکی وجہ کیا ہے؟
والسلام
سید سفیر کاظمی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
✅ آیت اللہ جواد فاضل لنکرانی دام ظلہ کا جواب
بسمہ تعالی
سلام علیکم
عبد اللہ بن جعفر کے بارے میں عباس قمی لکھتے ہیں :امام حسین علیہ السلام کربلا تشریف لے جاتے وقت وہ نابینا تھے لہذا وہ خود امام علیہ السلام کے ساتھ کربلا نہیں جا سکا لیکن اپنے دو بیٹوں کو امام حسین علیہ السلام کے ہمراہ کربلا بھیجے اور دونوں کربلا میں شہید ہوئے ۔
اگر عبد اللہ بن جعفر امام حسین علیہ السلام کے فرمان کے مخالف تھے تو اپنے بیٹوں کو شہید ہونے کے لئے امام حسین علیہ السلام کے ساتھ کربلا نہیں بھیجتے ۔
بہر حال؛ اگر کوئی کربلا میں نہیں تھے تو اس کا ہرگزیہ مقصد نہیں ہے کہ وہ امام کے مخالف تھے یا انہوں نے امام کی اطاعت نہیں کی ہے ، امام حسین علیہ السلام کے بھائی محمد حنفیہ نے بھی اس معرکہ میں شرکت نہیں کی تھی کہ اس کی دو وجہ تھے :ایک تو یہ ان کے ہاتھ میں کچھ عارض ہوا تھا لہذا تلوار ہاتھ میں نہیں لے سکتے تھے اور جنگ نہیں لڑ سکتے تھے ، دوسری بات یہ ہے کہ امام حسین علیہ السلام نے خاص پلاننگ کے ساتھ انہیں مدینہ میں رکھا تھا اور انہیں یہ حکم فرمایا تھا کہ مدینہ کے حالات سے انہیں باخبر کرتے رہے اسی طرح کچھ دوسرے کام بھی انہیں کے سپر د کیا تھا ۔
اس لحاظ سے عبدا للہ بن جعفر یا نابینا ہونے کی وجہ سے یا آنکھ کی کمزوری کی وجہ سے یا کوئی اور خاص وجہ سے کربلا میں شریک نہیں ہوسکے اور ان کا شریک نہ ہونا امام علیہ السلام کے ساتھ مخالفت کی دلیل بھی نہیں ہے ان کے دو بیٹے محمد اور عون کربلا میں شریک تھے اور دونوں شہید ہوئے ( روز عاشورا محمد بن عبداللہ بن جعفر نے یزیدیوں کے دس(١٠) نفر کو اور عون بن عبداللہ نے اکیس(٢١) افراد کو واصل جہنم کیااور دونوں جنگ لڑتے لڑتے شہید ہوگئے )
📚 بحار الانوار :ج٤٥،ص٤٣
اس لحاظ سے عبد اللہ بن عباس کا کربلا میں شرکت نہ کرنا بھی اما م حسین علیہ السلام کی اطاعت نہ کرنے کے معنی میں نہیں ہے واقعہ کربلا کے بعد انہوں نے یزید کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں یزید کی اہانت کی ہے اور شہداء کربلا کے خون کے انتقام کی آروز کی ہے ۔
لہذا جو بھی کربلا میں شریک نہ تھے اس کا ہرگز یہ معنی نہیں ہے کہ وہ امام حسین علیہ السلام کے مخالف ہو بلکہ کچھ مسائل اور امور تھے جن کی وجہ سے یہ افراد کربلا میں شریک نہیں ہو سکے ہیں
والسلام
🖋 فقیہ اہلبیت ع عصمت و طہارت حضرت آیت اللہ جواد فاضل لنکرانی دام ظلہ۔۔۔۔

✅ آیت اللّه علی سستانی دام ظلہ کا جواب
📜 این اشخاص بزرگتر از آنند که معصیت خداوند متعال کنند وعلاقه و محبت آنه به حضرت امام حسین (عليه السلام) آنقدر زیاد بوده که هرگز حاضر نبودند آن امام مظلوم را تنها بگذارند پس باید گفت موانعی بوده که نتوانستند همراه امام (علیه السلام) به کربلا بروند یا آنکه خود حضرت امام حسین (علیه السلام) از آنها خواسته که در مدینه بمانند واخبار و حوادث آنجا را گزارش دهند.
www.alsistani.org
بسمه تعالى
📝 یہ لوگ اس سے بالا تر ہیں کہ اللہ کی معصیت کریں، امام علیہ السلام سے ان کی محبت اتنی زیادہ تھی کہ کبھی بھی تیار نہ تھے کہ امام مظلوم کو تنھا چھوڑتے پس اس بنا پر کہنا پڑے گا کوئی رکاوٹ تھی جس کی بنا پر یہ حضرات امام علیہ السلام کے ساتھ کربلا نہ جاسکے یا یہ کہ خود امام حسین علیہ السلام نے خود ان افراد سے چاہا کہ یہ لوگ مدینے میں قیام کریں اور یہاں کے حالات سے ان کو آگاہ کرتے رہیں۔۔۔
🖋 آيت الله العظمى سيستانى (دام ظله) کا دفتر ـ استفتاء سيكشن
.
.
.
❓ سوال: عبادلہ کے بارے میں وضاحت فرمائیں؛ عبداللہ بن جعفر، عبداللہ بن عباس، عبداللہ بن زبیر اور عبداللہ بن عمر نے امام حسین علیہ السلام کا ساتھ کیوں نہيں دیا۔
✅جواب
۔ انسان اور مختلف ادیان کے پیروکان مجموعی طور پر مختلف درجات اور مراتب رکھتے ہیں۔ بعض لوگ حق کے خلاف لڑنے والوں میں شامل ہیں جو اپنے گناہ کے تناسب سے جہنم کے عذاب اور سزا سے دوچار ہیں؛
بعض لوگ حق کو قبول کرتے ہیں اور ان کا ایمان جتنا گہرا ہوگا اور وہ جس قدر عمل میں پائیدار و استوار ہونگے اسی کے مطابق جنت کی نعمتوں سے بہرہ مند ہونگے۔ اس بات کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ عبداللہ بن جعفر اور عبداللہ بن عباس شیعہ اکابرین کے نزدیک نہایت نمایاں اور قابل اعتماد شخصیات میں سے ہیں اور یہ دونوں امام حسین علیہ السلام سے بہت زيادہ محبت کرتے تھے۔
یہ دو نمایاں شخصیات اور عبداللہ بن زبیر و عبداللہ بن عمرکے درمیان نہایت بنیادی فرق موجود ہے۔
شیعہ رجال الحدیث کی کتب میں ان دو شخصیات کو قابل اعتماد قرار دیا گیا ہے۔
2۔ امام معصوم علیہ السلام کے فرمان کی عدم تعمیل اور نافرمانی جائز نہيں ہے لیکن اگر امام (علیہ السلام) نے حکم نہ دیا ہو تو امام (علیہ السلام) کا ساتھ دینا “واجب عینی” نہیں ہے تا ہم امام (علیہ السلام) کا ساتھ دینا اور اس راستے میں دشواریاں برداشت کرنا اور صعوبتیں جھیلنا، درجات کی رفعت و بلندی کا سبب ہے۔
3۔ جو لوگ مظلومیت کے میدان میں موجود ہوں اور مظلوم کی مدد کے لئے اقدام نہ کریں ان کا عذر قابل قبول نہيں ہے۔
لہذا عبداللہ بن جعفر اور عبداللہ بن عباس اور۔۔۔ کی امام حسین علیہ السلام کے ساتھ ہمراہی، واجب نہ تھی لیکن وہ ہمراہی کرتے تو ان کے اعلی مقامات مل سکتے تھے؛
بہرحال امام حسین علیہ السلام نے ان کو اپنا ساتھ دینے کا حکم نہيں دیا۔ گوکہ اگر وہ میدان کربلا میں حاضر ہوجاتے تو انہیں قطعی طور پر امام حسین علیہ السلام کی ندائے “هل من ناصر ینصرنی” پر لبیک کہنا چاہئے تھا۔
امام حسین علیہ السلام نے ان افراد سے کیا فرمایا:

۔ عبداللہ بن عباس:
عبداللہ بن عباس امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوں؛ آپ جو بھی حکم دیں گے میں وہی کروں گا۔
امام حسین علیہ السلام نے فرمایا:
تم مدینہ چلے جاؤ، میں مکہ میں قیام کروں گا، تم مدینہ کی خبریں مجھے پہنچایا کرو”۔
📚 موسوعۃ الامام الحسین علیہ السلام ـ تاریخ امام حسین (ع) جلد  زبان عربی ـ صفحات 5،6،9
۔ عبداللہ بن جعفر:
عبداللہ بن جعفر نابینا ہوگئے تھے چنانچہ وہ کربلا آنے سے معذور تھے لیکن انھوں نے اپنے دو بیٹے عون و محمد کو امام حسین (علیہ السلام) کے ساتھ، کربلا بھجوایا اور وہ دونوں میدان کربلا میں جام شہادت نوش کرگئے۔
📚 زینب کبری (سلام اللہ علیہا) الشیخ جعفر النقدی مطبوعہ نجف اشرف تیسرا ایڈیشن صص 87 و 95۔
[حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے شریک حیات اور جعفر طیار علیہ السلام کے بیٹے] عبداللہ بن جعفر کے بیٹے محمد نے کربلا کے میدان میں دس یزیدیوں کو ہلاک کردیا اور عون بن عبداللہ نے نے عمر سعد کے 21 سپاہیوں کو واصل ہلاک کرڈالا اور وہ دونوں عاشورا کے دن مقام شہادت پرفائز ہوئے۔
📚 بحارالانوار جلد 45 صفحہ 43
۔ حرام سے اجتناب اور واجبات پر عمل، کم از کم توقع ہے جس کی ایک مسلمان سے توقع کی جاتی ہے۔ تا ہم اگر واجبات کے ساتھ مستحبات پر عمل کرے گا اور محرمات کے ساتھ مکروہات سے بھی پرہیز کرے گا تو یہ اس کے درجات کی بلندی کا سبب ہوگا گوکہ اگر انسان صرف واجبات پر عمل کرے اور حرام سے پرہیز کرے تو وہ مسلمانی کے درجے سے خارج نہيں ہوتا۔

اہلسنت مسلک کا دوہرا معیار اور آئمہ رجال کی منافقت
اہلسنت ایسا مسلک ہے جن کے قول و فعل میں ہمیشہ تضاد اور منا///فقت رہی ہے۔ اہلبیتؑ کے متعلق انکے دعوے بہت بڑے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔
شمس الدین ذہبی جن کا اہلسنت میں بہت بڑا مقام ہے اپنی مشہور زمانہ تصنیف میزان الاعتدال میں لکھتے ہیں:
ایسا شخص جو صحابہ خصوصاً ابوبکر عمر اور عثمان وغیرہ کی شان میں گستا//خی کرے یا اسکی طرف دعوت دے اس طرح کے راویوں کو نہ تو دلیل کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی انہیں کوئی بزرگی حاصل ہے اور اسکی روایات کو ہرگز قبول نہیں کیا جاسکتا۔
اب آتے ہیں دوسرے رخ کی طرف؛
اصحاب کا ذکر کریں تو ماویہ و مغیرہ اور مروان جیسے لوگ جو علی الاعلان اہلبیتؑ پر لعن طعن کرتے اور کرواتے تھے ان کے ہاں ایسے لوگوں کی عدالت ثابت ہے اور کئی سو روایات ان سے صحیحین میں موجود ہیں
اگر ان کے آئمہ جرح و تعدیل کی بات کی جائے تو ان میں اکثر ایسے ہیں جو مولا علیؑ سے کھلا بغض رکھتے تھے اور انکی تنقیص کرتے تھے لیکن انکی جرح و تعدیل پر روایات کو قبول یا رد کیا جاتا ہے مثلاً
الحافظ،الامام ابواسحاق ابراہیم بن یعقوب الجوزجانی جو کہ مولا علیؑ کے متعلق جفاکار تھے اور انکی تنقیص کرتے تھے یہ موصوف رواة کی جرح و تعدیل پر فیصلہ کرتے ہیں، کیا توقع کی جاسکتی ہے ان سے؟؟!!
اہلبیتؑ سے محبت والے دعوے کیلئے ہمت اور جرآت کی ضرورت ہے، کھوکھلے دعووں سے مدعا ثابت نہیں ہوتا

 

Tags:
Done
Add to Bookmarks

Related Posts

تاریخ
انھدام جنت البقیع
April 15, 2026
0
0
Imamat & Ahl al-Bayt (AS) الإمام جعفر بن محمد الصادق عليه السلام
کیا آئمہ اہلِ سنت، امام جعفر صادق علیہ السلام کے شاگرد رہے ہیں ؟
April 15, 2026
0
0
Imamat & Ahl al-Bayt (AS) الإمام علي بن أبي طالب عليه السلام
سلف میں سے بہت سوں کا یہ عقیدہ تھا کہ امیرالمومنین علیہ السلام ابوبکر سے افضل ہیں..شیخ البانی کا اعتراف
April 14, 2026
0
0

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll down to see next article
تاریخ
اسبابِ قیامِ حسین ع
About Us

Momin Taaq is a global online platform dedicated to presenting authentic Shia Islamic knowledge with clarity, logic, and respect.

Follow Us
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Pinterest
Featured Lectures
شبھات کا رد
امام سجاد علیہ السلام نے ابو بکر عمر کا دفاع کیا ہے؟
September 27, 2025
شبھات کا رد
یہ کیوں کہا گیا کہ “دابۃ”؟ کیا اس میں امیر المؤمنین (علیہ السلام) کی توہین نہیں ہے؟
September 26, 2025
عقیدہ امامت
ہ سب سے پہلے جس نے 12 اماموں بات شروع کی وہ شیخ کلینی اور علی بن بابویہ القمی علیھما الرحمۃ
February 9, 2019
Knowledge & Research
  • Imamat & Ahl al-Bayt (AS)18
  • Youth & New Muslims1
  • آیت تطھیر و اھل البیت علیھم السلام1
  • اصحاب رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم2
  • اعتقادات4

© 2025 Momin Taaq. All Rights Reserved.

  • Home
  • About
  • Beliefs (Core Theology)
    • For Youth & Seekers
  • Privacy Policy
    • Terms and conditions
  • Contact Us
  • Home
  • About
  • Beliefs (Core Theology)
  • Privacy Policy
  • Contact Us
  • For Youth & Seekers
  • Terms and conditions