حضرت علی علیہ السلام جہنم و جنت کے تقسیم کرنے والے ہیں، امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کی تصدیق:
قال وسمعت محمد بن منصور يقول كنا عند أحمد بن حنبل فقال: له رجل يا أبا عبد الله ما تقول في هذا الحديث الذي يروى أن علياً قال: ” أنا قسيم النار ” فقال: وما تنكرون من ذا أليس روينا أن النبي – صلى الله عليه وسلم – قال لعلي: ” لا يحبك إلا مؤمن ولا يبغضك إلا منافق ” قلنا بلى قال: فأين المؤمن قلنا في الجنة قال: وأين المنافق قلنا في النار قال: فعلي قسيم النار.
امام احمد ابن حنبل سے ایک شخص نے محفل میں سوال کیا کہ حدیث سیدنا علی قسیم النار دوزخ کو تقسیم کرنے والے یعنی جنتیوں اور دوزخیوں کو الگ الگ کرنے والے ہیں اس کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟ امام احمد نےفرمایا اس حدیث سے آپ لوگوں کو کیا انکار ہے؟ کیا ہم نے رسول اللہ سے یہ روایت نہیں لی کہ علی ع سے محبت رکھنے والا مومن ہے اور بغض رکھنے والا منافق ہے؟ انہوں نے کہا ہاں: کیوں نہیں یہ روایت تو ہم نے بالکل سنی ہے پھر امام صاحب نے پوچھا کہ مومن کہاں ہونگے؟ کہا جنت میں- پھر امام صاحب نے پوچھا کہ منافق کہاں ہونگے؟ کہا جھنم میں- تو پھر امام صاحب نے فرمایا کہ پس علی قسیم النار ہیں-
(طبقات الحنابلة, أبو الحسين ابن أبي يعلى جلد ٢ صفحہ ٣٥٨)
