حضرت عائشہ کی روایت زیارت پر میت سلام کا جواب دیتی ہے

اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
کوئی آدمی ایسا نہیں جو اپنے مومن بھائی کی قبر کی زیارت کرے اور اس کے پاس بیٹھے مگر وہ میت اس سے مانوس ہو جاتی ہے اور اس کے جانے تک اس کے سلام کا جواب دیتی ہے
اس حدیث کو عبد الحق اشبیلی نے صحیح قرار دیا
اسی طرح روایت ہے کہ کوئی شخص اپنے مومن بھائی کی قبر کے پاس سے گزرتا ہے جسے وہ دنیا میں جانتا تھا اور اسے سلام کرتا ہے تو وہ میت اسے پہچان لیتی ہے اور اس کے سلام کا جواب دیتی ہے
اسے امام ابن عبد البر نے بھی الاستذکار میں روایت کیا ہے اور عبد الحق نے اسے کتاب العاقبہ میں صحیح کہا ہے