سماعِ میت پر سلف کے علماء کی روایات اور تصریحات

امام ابو عمر ابن عبد البر نے الاستذکار میں ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
کوئی شخص اپنے اس مومن بھائی کی قبر کے پاس سے نہیں گزرتا
جسے وہ دنیا میں جانتا تھا
اور اسے سلام کرتا ہے
مگر وہ میت اسے پہچان لیتی ہے
اور سلام کا جواب دیتی ہے
اس کی سند صحیح ہے