عبدالرحمن بن محمد الزہری بکریہ (اہلِ سنت) کے بڑے علماء میں سے ہیں۔ روایت یوں ہے:
ابو اسحاق ابراہیم بن عمر برمکی بیان کرتے ہیں،
وہ کہتے ہیں: ہم سے ابو الفضل عبید اللہ بن عبدالرحمن بن محمد الزہری نے بیان کیا،
وہ کہتے ہیں: میں نے اپنے والد کو کہتے ہوئے سنا:
معروف کرخیؒ کی قبر حاجات پوری کرنے کے لیے آزمودہ ہے۔
اور کہا جاتا ہے کہ جو شخص وہاں سو مرتبہ “قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ” پڑھے
اور پھر اللہ تعالیٰ سے اپنی حاجت مانگے،
اللہ اس کی حاجت پوری فرما دیتا ہے۔
حوالہ:
تاریخ بغداد
جلد 1، صفحہ 445 دار الغرب الاسلامی
اور خطیب بغدادی لکھتے ہیں:
عبدالرحمن بن محمد بن عبید اللہ بن سعد بن ابراہیم بن سعد بن ابراہیم بن عبدالرحمن بن عوف
ابو محمد الزہری …
اور وہ ثقہ تھے۔
حوالہ:
تاریخ بغداد
جلد 11، صفحہ 587 دار الغرب الاسلامی
