Recommended articles
شبھات کا رد شیعہ علم رجال
علمِ رجال کی کوئی ضرورت نہیں، اس بنیاد پر کہ اصحابِ کتبِ اربعہ نے اپنی کتابوں کی تمام روایات کے صحیح ہونے کی تصریح کی ہے۔
January 15, 2026
0
0
شبھات کا رد شیعہ علم رجال
اہلِ بیتؑ کے حدیث کے راویوں کے بارے میں مواقف ۔ پارٹ 2
January 15, 2026
0
0
شبھات کا رد شیعہ علم رجال
اہلِ بیتؑ کے حدیث کے راویوں کے بارے میں مواقف
January 15, 2026
0
0
شبھات کا رد
خرسانی کا یہ قول ہے کہ علمِ اصول کو سب سے پہلے ابنِ ابی عقیل نے وضع کیا، پھر اس کے بعد ابنِ جنید نے ان کی پیروی کی۔
January 13, 2026
0
0
Momin Taaq
  • Home
  • About
  • Beliefs (Core Theology)
    • For Youth & Seekers
  • Privacy Policy
    • Terms and conditions
  • Contact Us
شبھات کا رد

جناب عبد اللہ جناب آمنہ اور جناب ابو طالب علیہ السلام جھنم میں

January 11, 2026
0
0

میں نے آج ویڈیو دیکھی جس میں منیر چشتی نے حافظ زھرائی صاحب بطور الزامی جواب بحارالأنوار سے ایک روایت پڑھ کر رہا کہا

کہ اس میں جناب عبد اللہ اور جناب آمنہ اور جناب ابو طالب علیہ السلام کو جھنم میں ہونا بیان کیا

اس روایت کو ہم سامنے رکھتے ہیں

بحار الأنوار ج 35 ص 155

اجمالی طور شروع میں ہی کہ دے اس کی سند بیان کرے

دوسری بات

موصوف نے اس صفحہ کو اچھے سے نہیں پڑھا چلے ہم پڑھا دیتے ہیں

أقول وقال ابن أبي الحديد في شرح نهج البلاغة اختلف الناس في إسلام أبي طالب فقالت الإمامية وأكثر الزيدية ما مات إلا مسلما وقال بعض شيوخنا المعتزلة بذلك منهم الشيخ أبو القاسم البلخي وأبو جعفر الإسكافي وغيرهما وقال أكثر الناس من أهل الحديث والعامة ومن شيوخنا البصريين وغيرهم مات على دين قومه‏

علامہ مجلسی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں

میں کہتا ہوں: اور ابنِ ابی الحدید نے شرح نہج البلاغہ میں کہا ہے کہ
لوگوں کا ابو طالبؑ کے اسلام کے بارے میں اختلاف ہے۔
پس امامیہ اور زیدیہ کے اکثر اس بات کے قائل ہیں کہ ابو طالبؑ کی وفات اسلام ہی پر ہوئی۔
اور ہمارے بعض معتزلی شیوخ بھی اسی کے قائل ہیں، جن میں شیخ ابو القاسم بلخی اور ابو جعفر اسکافی وغیرہ شامل ہیں۔
اور اہلِ حدیث اور عام لوگوں کی اکثریت، نیز ہمارے بصری معتزلی شیوخ وغیرہ کا کہنا ہے کہ ابو طالبؑ اپنے قوم کے دین پر ہی فوت ہوئے۔

امامیہ کا موقف کلئر کٹ ہے

اور علامہ مجلسی علیہ الرحمہ نے ابن ابی الحدید کا قول نقل کیا ہے

اسی کے پیچ نمبر 156 کو دیکھے

فأما الذين زعموا أنه كان مسلما فقد رووا خلاف ذلك‏

“اور رہے وہ لوگ جنہوں نے یہ گمان کیا کہ وہ مسلمان تھے، تو انہوں نے اس کے خلاف روایتیں نقل کی ہیں۔”

اب شیعہ روایات سے معصومین علیہم السلام کے بیان سے دیکھے

واحْتَجُّوا فِي إِسْلَامِ الْآبَاءِ بِمَا رُوِيَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ(ع)أَنَّهُ قَالَ: يَبْعَثُ الله عَبْدَ الْمُطَّلِبِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ- وعَلَيْهِ سِيمَاءُ الْأَنْبِيَاءِ وبَهَاءُ الْمُلُوكِ.
وَ رُوِيَ‏ أَنَّ الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ لِرَسُولِ الله(ص)بِالْمَدِينَةِ- يَا رَسُولَ الله مَا تَرْجُو لِأَبِي طَالِبٍ- فَقَالَ أَرْجُو لَهُ كُلَّ خَيْرٍ مِنَ الله عَزَّ وجَلَّ.
وَ رُوِيَ‏ أَنَّ رَجُلًا مِنْ رِجَالِ الشِّيعَةِ وهُوَ أَبَانُ بْنُ أَبِي مَحْمُودٍ- كَتَبَ إِلَى عَلِيِّ بْنِ مُوسَى الرِّضَا ع- جُعِلْتُ فِدَاكَ إِنِّي قَدْ شَكَكْتُ فِي إِسْلَامِ أَبِي طَالِبٍ- فَكَتَبَ إِلَيْهِ‏ ومَنْ يُشاقِقِ الرَّسُولَ مِنْ بَعْدِ ما تَبَيَّنَ لَهُ الْهُدى‏- ويَتَّبِعْ غَيْرَ سَبِيلِ الْمُؤْمِنِينَ‏ الْآيَةَ وبَعْدَهَا- إِنَّكَ إِنْ لَمْ تُقِرَّ بِإِيمَانِ أَبِي طَالِبِ كَانَ مَصِيرُكَ إِلَى النَّارِ.

اور انہوں نے آباء کے اسلام پر اس روایت سے استدلال کیا ہے جو جعفر بن محمدؑ سے منقول ہے کہ آپؑ نے فرمایا:
“اللہ تعالیٰ قیامت کے دن عبدالمطلب کو اس حال میں اٹھائے گا کہ ان پر انبیاء کی علامات اور بادشاہوں کی ہیبت و جلال ہوگا۔”
اور یہ بھی روایت ہوا ہے کہ عباس بن عبدالمطلب نے مدینہ میں رسولِ خدا ﷺ سے عرض کیا:
“یا رسول اللہ! آپ ابو طالب کے بارے میں کیا امید رکھتے ہیں؟”
تو آپ ﷺ نے فرمایا:
“میں اللہ عزّوجلّ سے ان کے لیے ہر قسم کی بھلائی کی امید رکھتا ہوں۔”
اور یہ بھی روایت ہوا ہے کہ شیعوں میں سے ایک شخص، جن کا نام ابان بن ابی محمود تھا، نے علی بن موسیٰ الرضاؑ کی خدمت میں خط لکھا:
“آپ پر قربان جاؤں! مجھے ابو طالب کے اسلام کے بارے میں شک لاحق ہو گیا ہے۔”
تو امامؑ نے جواب میں یہ آیت لکھی:
﴿وَمَنْ يُشَاقِقِ الرَّسُولَ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُ الْهُدَىٰ وَيَتَّبِعْ غَيْرَ سَبِيلِ الْمُؤْمِنِينَ﴾
(اور اس کے بعد والی آیت بھی)
اور پھر فرمایا:
“اگر تم ابو طالب کے ایمان کا اقرار نہ کرو گے تو تمہارا انجام آگ کی طرف ہوگا۔”

شیعہ روایات کثیر ہیں اس پر. اس اھل البیت علیھم السلام کا اجماع ہے

امام سے کہا گیا لوگ جناب ابو طالب علیہ السلام کو کافر گمان کرتے ہیں

امام علیہ السلام بیان فرمایا وہ کیسے کافر ہو سکتا ہے جو کہے

کیا تم نہیں جانتے ہم نے محمد صلی اللہ علیہ والہ کو نبیا پایا

محمد بن ادریس نے مجھے خبر دی، اپنی سند کے ساتھ ابو جعفر طوسی تک، وہ اپنے راویوں سے، وہ ثمالی سے، وہ عکرمہ سے، وہ ابنِ عباس سے روایت کرتے ہیں۔ ابنِ عباس کہتے ہیں: مجھے عباس بن عبدالمطلب نے خبر دی کہ ابو طالب نے وفات کے وقت گواہی دی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔

شیعہ روایات کلئر ہے اس پر بہت واضح ہیں

اب جس روایت کو جاھل نے پیش کیا تھا

ہم نے بیان کیا وہ ابن ابی الحدید معتزلی کا کلام ہیں

 احمد بن محمد صائغ کہتے ہیں: ہم سے محمد بن ایوب نے روایت کی، انہوں نے صالح بن اسباط سے، انہوں نے اسماعیل بن محمد اور علی بن عبد اللہ سے، انہوں نے ربیع بن محمد ملی سے، انہوں نے سعد بن طریف سے، انہوں نے اصبغ بن نباتہ سے روایت کی۔ اصبغ کہتے ہیں: میں نے امیر المؤمنین علیہ السلام کو فرماتے ہوئے سنا:
خدا کی قسم! نہ میرے والد نے، نہ میرے دادا عبدالمطلب نے، نہ ہاشم نے اور نہ عبد مناف نے کبھی کسی بت کی عبادت کی۔
پوچھا گیا: پھر وہ کس کی عبادت کرتے تھے؟
آپؑ نے فرمایا: وہ بیت اللہ کی طرف رخ کر کے، دینِ ابراہیم پر نماز پڑھتے تھے اور اسی پر مضبوطی سے قائم تھے۔

Add to Bookmarks

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll down to see next article
شبھات کا رد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ اور عائشہ کا ایک برتن میں غسل کرنا
About Us

Momin Taaq is a global online platform dedicated to presenting authentic Shia Islamic knowledge with clarity, logic, and respect.

Follow Us
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Pinterest
Featured Lectures
شبھات کا رد
امام سجاد علیہ السلام نے ابو بکر عمر کا دفاع کیا ہے؟
September 27, 2025
شبھات کا رد
یہ کیوں کہا گیا کہ “دابۃ”؟ کیا اس میں امیر المؤمنین (علیہ السلام) کی توہین نہیں ہے؟
September 26, 2025
عقیدہ امامت
ہ سب سے پہلے جس نے 12 اماموں بات شروع کی وہ شیخ کلینی اور علی بن بابویہ القمی علیھما الرحمۃ
February 9, 2019
Knowledge & Research
  • Imamat & Ahl al-Bayt (AS)3
  • Youth & New Muslims1
  • آیت تطھیر و اھل البیت علیھم السلام1
  • اعتقادات2
  • المناقب1

© 2025 Momin Taaq. All Rights Reserved.

  • Home
  • About
  • Beliefs (Core Theology)
    • For Youth & Seekers
  • Privacy Policy
    • Terms and conditions
  • Contact Us
  • Home
  • About
  • Beliefs (Core Theology)
  • Privacy Policy
  • Contact Us
  • For Youth & Seekers
  • Terms and conditions