Recommended articles
شبھات کا رد شیعہ علم رجال
علمِ رجال کی کوئی ضرورت نہیں، اس بنیاد پر کہ اصحابِ کتبِ اربعہ نے اپنی کتابوں کی تمام روایات کے صحیح ہونے کی تصریح کی ہے۔
January 15, 2026
0
0
شبھات کا رد شیعہ علم رجال
اہلِ بیتؑ کے حدیث کے راویوں کے بارے میں مواقف ۔ پارٹ 2
January 15, 2026
0
0
شبھات کا رد شیعہ علم رجال
اہلِ بیتؑ کے حدیث کے راویوں کے بارے میں مواقف
January 15, 2026
0
0
شبھات کا رد
خرسانی کا یہ قول ہے کہ علمِ اصول کو سب سے پہلے ابنِ ابی عقیل نے وضع کیا، پھر اس کے بعد ابنِ جنید نے ان کی پیروی کی۔
January 13, 2026
0
0
Momin Taaq
  • Home
  • About
  • Beliefs (Core Theology)
    • For Youth & Seekers
  • Privacy Policy
    • Terms and conditions
  • Contact Us
شھادت جناب سیدہ زھراء سلام اللہ علیھا

مظلومیت جناب سیدہ سلام اللہ علیھا روایت 1 دلائل الامامۃ معتبر سند کے ساتھ

November 4, 2025
0
0

مظلومیت جناب سیدہ سلام اللہ علیھا روایت 1 دلائل الامامۃ معتبر سند کے ساتھ

حَدَّثَنِي أَبُو الْحُسَيْنِ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ بْنِ مُوسَى التَّلَّعُكْبَرِيُّ، قَالَ:

حَدَّثَنِي أَبِي، قَالَ: حَدَّثَنِي‌ أَبُو عَلِيٍّ مُحَمَّدُ بْنُ هَمَّامِ بْنِ سُهَيْلٍ (رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ)، قَالَ: رَوَى أَحْمَدُ ابْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْبَرْقِيِّ، عَنْ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْأَشْعَرِيِّ الْقُمِّيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي نَجْرَانَ‌، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سِنَانٍ، عَنِ ابْنِ مُسْكَانَ، عَنْ أَبِي بَصِيرٍ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ (عَلَيْهِ السَّلَامُ)، قَالَ:

وَلَدَتْ فَاطِمَةُ (عَلَيْهَا السَّلَامُ) فِي جُمَادَى الْآخِرَةِ، يَوْمَ الْعِشْرِينَ مِنْهُ، سَنَةَ خَمْسٍ وَ أَرْبَعِينَ مِنْ مَوْلِدِ النَّبِيِّ (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ).

وَ أَقَامَتْ بِمَكَّةَ ثَمَانَ سِنِينَ، وَ بِالْمَدِينَةِ عَشْرَ سِنِينَ، وَ بَعْدَ وَفَاةِ أَبِيهَا خَمْسَةً وَ سَبْعِينَ يَوْماً.

وَ قُبِضَتْ فِي جُمَادَى الْآخِرَةِ يَوْمَ الثَّلَاثَاءِ لِثَلَاثٍ خَلَوْنَ مِنْهُ، سَنَةَ إِحْدَى عَشْرَةَ مِنَ الْهِجْرَةِ.

وَ كَانَ سَبَبُ وَفَاتِهَا أَنَّ قُنْفُذاً مَوْلَى عُمَرَ لَكَزَهَا بِنَعْلِ السَّيْفِ‌ بِأَمْرِهِ، فَأَسْقَطَتْ مُحَسِّناً وَ مَرِضَتْ مِنْ ذَلِكَ مَرَضاً شَدِيداً، وَ لَمْ تَدَعْ أَحَداً مِمَّنْ آذَاهَا يَدْخُلُ عَلَيْهَا.

وَ كَانَ الرَّجُلَانِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ) سَأَلَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْ يَشْفَعَ لَهُمَا إِلَيْهَا، فَسَأَلَهَا أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ (عَلَيْهِ السَّلَامُ) فَأَجَابَتْ، فَلَمَّا دَخَلَا عَلَيْهَا قَالا لَهَا: كَيْفَ أَنْتِ يَابِنْتَ رَسُولِ اللَّهِ؟

قَالَتْ: بِخَيْرٍ بِحَمْدِ اللَّهِ.

ثُمَّ قَالَتْ لَهُمَا: مَا سَمِعْتُمَا النَّبِيَّ (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ) يَقُولُ: «فَاطِمَةُ بَضْعَةٌ مِنِّي، فَمَنْ آذَاهَا فَقَدْ آذَانِي، وَ مَنْ آذَانِي فَقَدْ آذَى اللَّهَ»؟ قَالا: بَلَى.

قَالَتْ: فَوَ اللَّهِ، لَقَدْ آذَيْتُمَانِي.

قَالَ: فَخَرَجَا مِنْ عِنْدِهَا وَ هِيَ سَاخِطَةٌ عَلَيْهِمَا

 

ابوبصیر سے،
اور انہوں نے امام جعفر بن محمد الصادق علیہ السلام سے، کہ آپؑ نے فرمایا:

 فاطمہ زہرا (سلام الله علیها) کی ولادت جمادی الآخر کی بیسویں تاریخ کو، رسول خدا ﷺ کی ولادت کے پینتالیسویں سال میں ہوئی۔

آپؑ نے مکہ میں آٹھ سال اور مدینہ میں دس سال قیام فرمایا۔
اور اپنے والد رسول الله ﷺ کی وفات کے بعد پچھتر (75) دن زندہ رہیں۔

آپؑ کا وصال جمادی الآخر کی تیسری تاریخ (منگل کے دن) سن گیارہ ہجری میں ہوا۔

اور آپؑ کی وفات کا سبب یہ ہوا کہ قنفذ (جو عمر کا غلام تھا) نے عمر کے حکم سے آپؑ کو تلوار کے میان سے مارا،
جس سے آپؑ کا بچہ محسن سقط ہو گیا،
اور آپؑ کو اس سے سخت بیماری لاحق ہوئی۔

پھر آپؑ نے ان لوگوں میں سے کسی کو جو آپؑ کو اذیت پہنچانے والے تھے، اپنے پاس آنے کی اجازت نہ دی۔

پھر دو آدمیوں نے، جو رسول خدا ﷺ کے اصحاب میں سے تھے،
امیرالمؤمنین علی علیہ السلام سے درخواست کی کہ وہ ان کے لیے حضرت زہراؑ کے سامنے شفاعت کریں تاکہ وہ ان سے ملاقات کی اجازت دے دیں۔

امیرالمؤمنین علیہ السلام نے حضرت زہراؑ سے پوچھا،
تو آپؑ نے اجازت دی۔

جب وہ دونوں آپؑ کے پاس آئے تو بولے:
“اے رسولِ خدا کی بیٹی! آپ کیسی ہیں؟”

آپؑ نے فرمایا:
“اللہ کا شکر ہے، میں بخیر ہوں۔”

پھر آپؑ نے فرمایا:
“کیا تم دونوں نے رسولِ خدا ﷺ سے نہیں سنا تھا کہ انہوں نے فرمایا:
فاطمہ میرا ٹکڑا ہے، جو اسے اذیت دے وہ مجھے اذیت دیتا ہے، اور جو مجھے اذیت دے وہ اللہ کو اذیت دیتا ہے؟”

انہوں نے کہا:
“ہاں، سنا ہے۔”

تو آپؑ نے فرمایا:
“اللہ کی قسم! تم دونوں نے مجھے اذیت دی ہے۔“

پھر وہ دونوں وہاں سے نکل گئے جبکہ وہ آپؑ پر ناراض تھیں۔

—

یہ روایت حضرت زہرا سلام الله علیها کی مظلومیت، ان پر ہونے والے ظلم، اور ان کی رسولِ خدا ﷺ کے فرمان کے مطابق ناراضگی کے ثبوت کو واضح کرتی ہے۔

 

 

التحقيق في السند

اول راوي : محمد بن هارون بن موسى التلعكبري

 

سب سے پہلے، محمد بن ہارون بن موسى التلعكبري (رضوان الله عليه) نجاشی کے مشایخ میں سے ہیں،
اور یہ بات معلوم و مسلم ہے کہ نجاشی اپنے تمام مشایخ کو ثقہ (قابلِ اعتماد) سمجھتا تھا۔

علامہ الطهراني فرماتے ہیں:

> “ابو محمد الحسن بن حمزة العلوي، محمد بن هارون بن موسى التلعكبري سے روایت کرتے ہیں،
[جو نجاشی کے مشایخ میں سے ہیں]”
(الذريعة، ج 22، ص 332)

سید أبو القاسم الخوئي فرماتے ہیں:

> “اجمالی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ نجاشی نے اپنے تمام مشایخ کی توثیق کی ہے،
کیونکہ اس کے کلام سے [تمام مشایخ کی توثیق] ظاہر ہوتی ہے۔”
(معجم رجال الحديث، ج 1، ص 50)

لہٰذا اس بنیاد پر:
چونکہ محمد بن هارون بن موسى التلعكبري نجاشی کے مشایخ میں سے ہیں،
اور نجاشی کے تمام مشایخ ثقہ ہیں جیسا کہ علامہ طهراني اور سید الخوئي نے وضاحت کی ہے،
تو نتیجتاً:

محمد بن هارون بن موسى التلعكبري ثقہ (قابلِ اعتماد) راوی ہیں۔

 

قال السيد ابن طاووس بعد ذكر احد الأدعية : كتبته – يعني الدعاء – مجموع بخط [الشيخ الجليل محمد بن هارون بن موسى التلعكبري] أدام الله تأييده هكذا في الأصل

مهج الدعوات ج 1 ص 229

پس یہ شخص (محمد بن هارون بن موسى التلعكبري)، ابن طاووس کے نزدیک جلیل القدر (بلند مرتبہ) اور مؤيد للمذهب ہے

قال العلامة المجلسي : ويظهر من الكفعمي انه مجموع من الدعوان [للشيخ الجليل] أبي الحسين محمد بن هارون بن موسى التلعكبري ، [وهو من أكابر المحدثين]

علامہ مجلسی (رحمه الله) فرماتے ہیں:

کفعمی کے کلام سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مجموعہ (دُعاؤں کا مجموعہ)
اس جلیل القدر شیخ ابوالحسین محمد بن ہارون بن موسیٰ التلعکبری کا مرتب کردہ ہے،
جو اکابر محدثین (بڑے محدثین) میں سے تھے۔”

– ثاني راوي

توثيق هارون بن موسى التلعكبري

 

– ثالث راوي

توثيق محمد بن همام بن سهيل

رابع راوی 

توثيق احمد بن محمد بن خالد البرقي

ترجمہ و وضاحت:

احمد بن محمد بن خالد البرقی (جو روایت میں چوتھے راوی ہیں) کے بارے میں بعض افراد اشکال کرتے ہیں کیونکہ شیخ طوسی اور نجاشی نے ان کے بارے میں کہا ہے:

> “وہ ضعیف راویوں سے روایت کرتے تھے اور مرسل روایات پر اعتماد کرتے تھے۔”

لیکن اس اعتراض کا جواب یہ ہے کہ:
یہ شخص خود اپنی ذات میں ثقہ (قابلِ اعتماد) ہے،
جیسا کہ علامہ حلی، شیخ طوسی اور نجاشی تینوں نے تصریح کی ہے۔

البتہ انہوں نے کثرت سے ضعیف راویوں سے روایت کی اور بعض مرسل روایات بھی بیان کیں،
مگر اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہ ہمیشہ ضعیفوں سے روایت کرتے تھے یا ہمیشہ مرسل روایات لاتے تھے،
بلکہ مطلب یہ ہے کہ ان کی زیادہ تر روایات ایسی تھیں — نہ کہ تمام۔

—

اگر کوئی کہے:

ہم کیسے یقین کریں کہ اس نے کسرِ ضلع والی روایت میں ضعیف سے روایت نہیں کی یا مرسل روایت نہیں لائی؟”

تو جواب یہ ہے کہ:
اس روایت میں احمد بن محمد بن خالد البرقی نے احمد بن محمد بن عیسی سے روایت کی ہے،
اور احمد بن محمد بن عیسی ایک ثقہ (قابلِ اعتماد) راوی ہیں۔
لہٰذا یہاں “روایت ضعیفوں سے” والی بات کا تعلق اکثر روایات سے ہے،
اس خاص روایت سے نہیں۔

—

مزید یہ کہ ارسال (مرسل روایت) کا احتمال بھی یہاں بعید (دور) ہے،کیونکہ احمد بن محمد بن خالد البرقی اور احمد بن محمد بن عیسی ایک ہی زمانے کے معاصر

تھے۔

خامس راوي –

توثيق احمد بن محمد بن عيسى

–

– سادس راوي –

توثيق عبد الرحمن بن أبي نجران

– سابع راوي –

توثيق عبدالله بن سنان

– ثامن راوي –

توثيق عبدالله بن مسكان

– تاسع راوي – وهو الأخير

توثيق أبي بصير

 

اب دیکھے کن محدثین اور محققین نے اس روایت کو معتبر صحیح کہا ہے 

Add to Bookmarks

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll down to see next article
فدک
⛔ عمر کا سند چاک کرنا
About Us

Momin Taaq is a global online platform dedicated to presenting authentic Shia Islamic knowledge with clarity, logic, and respect.

Follow Us
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Pinterest
Featured Lectures
شبھات کا رد
امام سجاد علیہ السلام نے ابو بکر عمر کا دفاع کیا ہے؟
September 27, 2025
شبھات کا رد
یہ کیوں کہا گیا کہ “دابۃ”؟ کیا اس میں امیر المؤمنین (علیہ السلام) کی توہین نہیں ہے؟
September 26, 2025
عقیدہ امامت
ہ سب سے پہلے جس نے 12 اماموں بات شروع کی وہ شیخ کلینی اور علی بن بابویہ القمی علیھما الرحمۃ
February 9, 2019
Knowledge & Research
  • Imamat & Ahl al-Bayt (AS)3
  • Youth & New Muslims1
  • آیت تطھیر و اھل البیت علیھم السلام1
  • اعتقادات2
  • المناقب1

© 2025 Momin Taaq. All Rights Reserved.

  • Home
  • About
  • Beliefs (Core Theology)
    • For Youth & Seekers
  • Privacy Policy
    • Terms and conditions
  • Contact Us
  • Home
  • About
  • Beliefs (Core Theology)
  • Privacy Policy
  • Contact Us
  • For Youth & Seekers
  • Terms and conditions