Recommended articles
شبھات کا رد شیعہ علم رجال
علمِ رجال کی کوئی ضرورت نہیں، اس بنیاد پر کہ اصحابِ کتبِ اربعہ نے اپنی کتابوں کی تمام روایات کے صحیح ہونے کی تصریح کی ہے۔
January 15, 2026
0
0
شبھات کا رد شیعہ علم رجال
اہلِ بیتؑ کے حدیث کے راویوں کے بارے میں مواقف ۔ پارٹ 2
January 15, 2026
0
0
شبھات کا رد شیعہ علم رجال
اہلِ بیتؑ کے حدیث کے راویوں کے بارے میں مواقف
January 15, 2026
0
0
شبھات کا رد
خرسانی کا یہ قول ہے کہ علمِ اصول کو سب سے پہلے ابنِ ابی عقیل نے وضع کیا، پھر اس کے بعد ابنِ جنید نے ان کی پیروی کی۔
January 13, 2026
0
0
Momin Taaq
  • Home
  • About
  • Beliefs (Core Theology)
    • For Youth & Seekers
  • Privacy Policy
    • Terms and conditions
  • Contact Us
فدک

جاگیر فدک عطائے رسول (صلی اللہ علیہ و آلہ) قسط2

October 14, 2025
0
0

جاگیر فدک عطائے رسول (صلی اللہ علیہ و آلہ)
اہل سنت کی ۸ اور اہل تشیع کی ۲ روایات
شیعہ اور اہل سنت کی بہت سی روایات میں بیان ہوا ہے کہ خیبر کے یہودیوں نے رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ) کو جب فدک دیا تھا تو انھوں نے فدک اپنی بیٹی زہرا (علیھا السلام) کو عطا کر دیا تھا۔
اس سلسلے میں متعدد روایات شیعہ اور اہل سنت کی کتابوں میں نقل ہوئی ہیں۔
اہل سنت کی کتابوں سے اس سلسلے میں آٹھ روایات اور شیعہ کتابوں سے دو روایات اور خاص کر عطیہ عوفی کی روایت پر ابن کثیر کے اشکالات کا جواب بھی دیں گے۔

ابھی صرف روایت ذکر کر رہے ہیں ان شاء اللہ اس پر جو اعتراضآت ہو گے اس کا جواب اس سے اگلی پوسٹ میں دیا جائے گا 

پہلی روایت: ابو سعید خدری
(با سند صحیح)
ابو یعلی موصلی نے کہ جو اہل سنت کے بزرگان میں سے ہے، اس نے ابو سعید خدری سے روایت کو نقل کیا ہے کہ
قَرَأْتُ عَلَى الْحُسَینِ بْنِ یزِیدَ الطَّحَّانِ فَقَالَ: هُوَ مَا قَرَأْتُ عَلَى سَعِیدِ بْنِ خُثَیمٍ، عَنْ فُضَیلٍ، عَنْ عَطِیةَ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتِ الآیةُ: وَ آتِ ذَا الْقُرْبَى حَقَّهُ. دَعَى النَّبِی (صلی الله علیه و سلم) فَاطِمَةَ وَ أَعْطَاهَا فَدَكَ”۔
رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ) کے معروف صحابی ابو سیعد خدری نے کہا ہے کہ: جب یہ آیت نازل ہوئی کہ “ذوی القربی کا حصہ ان کو عطا کر دیں” تو رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ) نے حضرت فاطمہ (سلام اللہ علیہا) کو اپنے پاس بلا کر فدک ان کو عطا کر دیا

اسی طرح اسی روایت کو تھوڑی عبارت کی تبدیلی کے ساتھ ایک دوسری جگہ پر اس طرح نقل کیا ہے کہ

قَرَأْتُ عَلَى الْحُسَینِ بْنِ یزِیدَ الطَّحَّانِ، حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ خُثَیمٍ، عَنْ فُضَیلٍ، عَنْ عَطِیةَ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِی،
قَالَ
لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الآیةُ: “وَآتِ ذَا الْقُرْبَى حَقَّهُ” دَعَا النَّبِی صلی الله علیه و سلم فَاطِمَةَ وَ أَعْطَاهَا فَدَكَ“


سیوطى جو کہ اہل سنت کا معروف عالم ہے، اس نے اپنی کتاب الدر المنثور میں اہل سنت کے چند علماء کے نام کو ذکر کیا ہے کہ جہنوں نے اپنی کتب میں ابو سعید کی روایت کو نقل کیا ہے:

و أخرج البزار و أبو یعلى و ابن أبی حاتم و ابن مردویه عن أبی سعید الخدری رضی الله عنه.
قال:
لما نزلت هذه الآیة «وَآتِ ذَا الْقُرْبَى حَقَّهُ» دعا رسول الله صلى الله علیه و سلم فاطمة فأعطاها فدك۔
بزار، أبو یعلى، ابن أبی حاتم اور ابن مردویہ نے ابو سعید کے ذریعے سے اس واقعے کو نقل کیا ہے کہ ابو سعید نے کہا ہے کہ: جب آیت وَآتِ ذَا الْقُرْبَى حَقَّهُ، نازل ہوئی تو رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ) نے اپنی بیٹی فاطمہ (علیھا السلام) کو اپنے پاس بلا کر فدک ان کو عطا کر دیا۔

اس کی سند پر جو اشکالات ہوگے ان شاء اللہ آگے اس کا جواب دیا جائے گا

Add to Bookmarks

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll down to see next article
فدک
ابن کثیرکے شبھات۔۔۔فدک قسط 3
About Us

Momin Taaq is a global online platform dedicated to presenting authentic Shia Islamic knowledge with clarity, logic, and respect.

Follow Us
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Pinterest
Featured Lectures
شبھات کا رد
امام سجاد علیہ السلام نے ابو بکر عمر کا دفاع کیا ہے؟
September 27, 2025
شبھات کا رد
یہ کیوں کہا گیا کہ “دابۃ”؟ کیا اس میں امیر المؤمنین (علیہ السلام) کی توہین نہیں ہے؟
September 26, 2025
عقیدہ امامت
ہ سب سے پہلے جس نے 12 اماموں بات شروع کی وہ شیخ کلینی اور علی بن بابویہ القمی علیھما الرحمۃ
February 9, 2019
Knowledge & Research
  • Imamat & Ahl al-Bayt (AS)3
  • Youth & New Muslims1
  • آیت تطھیر و اھل البیت علیھم السلام1
  • اعتقادات2
  • المناقب1

© 2025 Momin Taaq. All Rights Reserved.

  • Home
  • About
  • Beliefs (Core Theology)
    • For Youth & Seekers
  • Privacy Policy
    • Terms and conditions
  • Contact Us
  • Home
  • About
  • Beliefs (Core Theology)
  • Privacy Policy
  • Contact Us
  • For Youth & Seekers
  • Terms and conditions