Recommended articles
شبھات کا رد شیعہ علم رجال
علمِ رجال کی کوئی ضرورت نہیں، اس بنیاد پر کہ اصحابِ کتبِ اربعہ نے اپنی کتابوں کی تمام روایات کے صحیح ہونے کی تصریح کی ہے۔
January 15, 2026
0
0
شبھات کا رد شیعہ علم رجال
اہلِ بیتؑ کے حدیث کے راویوں کے بارے میں مواقف ۔ پارٹ 2
January 15, 2026
0
0
شبھات کا رد شیعہ علم رجال
اہلِ بیتؑ کے حدیث کے راویوں کے بارے میں مواقف
January 15, 2026
0
0
شبھات کا رد
خرسانی کا یہ قول ہے کہ علمِ اصول کو سب سے پہلے ابنِ ابی عقیل نے وضع کیا، پھر اس کے بعد ابنِ جنید نے ان کی پیروی کی۔
January 13, 2026
0
0
Momin Taaq
  • Home
  • About
  • Beliefs (Core Theology)
    • For Youth & Seekers
  • Privacy Policy
    • Terms and conditions
  • Contact Us
اعتقادات

کیا ٢٢ رجب کے کونڈے صرف شیعیوں میں رائج ہیں؟

January 12, 2026
0
0

برصغیر کے مسلمانوں میں طویل عرصےسے رواج چلا آرہا ہے کہ وہ ٢٢ رجب کو اہلبیتؑ کی عظیم ہستی حضرت سید امام جعفر صادق علیہ السلام کے ایصال ثواب کا اہتمام کرتے ہیں اسے عرف عام میں کونڈوں کا ختم کہا جاتا ہے اس پر ناصبی طرح طرح کے اعتراض کرتے رہے ہیں ۔۔۔
آئیے دیکھتے ہیں اس سلسلے میں اکابر اھل سنت کیا ارشاد فرماتے ہیں.

٢٢ رجب کے کونڈوں کے متعلق اکابر اہلسنت کے فرامین

صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی فرماتے ہیں
’’اسی طرح ماہ رجب میں بعض جگہ حضرت سید امام جعفر صادق رضی اللّہ تعالیٰ عنہ کو ایصالِ ثواب کے لیے پوریوں کے کونڈے بھرے جاتے ہیں یہ بھی جائز ہیں.
📚 [ بہار شریعت – صــ ٦۴٣ – مکتبۃ المدینہ ،کراچی ]

مفتی احمد یارخان نعیمی فرماتے ہیں
“اس مہینہ کی ٢٢ تاریخ کو ہند و پاک میں کونڈے ہوتے ہیں یعنی نئے کونڈے منگائے جاتے ہیں اور پوریاں بنا کر حضرت امام جعفر صادق ع کی فاتحہ کرتے ہیں۔‘‘
مزید فرماتے ہیں:
’’رجب کے مہینہ میں ٢٢ تاریخ کو کونڈوں کی رسم بہت اچھی اور برکت والی ہے۔”
📚 [ اسلامی زندگی – صــ ٧۵ ، ٧٩ – مکتبۃ المدینہ ،کراچی ]

مفتی محمد وقار الدین رضوی لکھتے ہیں
اہلسنت کے نزدیک جیسے ہر فاتحہ جائز ہے اسی طرح کونڈوں کی فاتحہ بھی جائز ہے.
📚 [ وقار الفتاویٰ – صــ ٢٠١، ٢٠٢ بزم وقار الدین کراچی ]

مفتی عبد المجيد خان سعیدی رضوی لکھتے ہیں
میں ١٩٨٦ میں اپنے مرشد کریم امام اہلسنت غزالی زماں حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی رحمۃ اللہ علیہ کے دولت کدے پر حاضر تھا، ٢٢ رجب کو طلوع آفتاب کے بعد آپ کے گھر کونڈوں کا ختم دلایا گیا اور بندے کی معلومات کے مطابق اب بھی حضرت کے گھر ہر سال ٢٢ رجب کو کونڈے کیے جاتے ہیں۔
📚 [ کونڈوں کی شرعی حیثیت – صــ ٢٦]

 امیر دعوت اسلامی مولانا محمد الیاس عطار قادری لکھتے ہیں
رجب المرجب کی ٢٢ تاریخ کو مسلمان حضرت سیدنا امام جعفر صادق رضی اللّہ عنہ کے ایصال ثواب کے لیے کھیر پوریاں پکاتے ہیں جنہیں کونڈے شریف کہا جاتا ہے.
📚 [ کفن کی واپسی – ص ١۵ تا ١٨ مکتبۃ المدینہ کراچی ]

مفتی محمد ہاشم خان عطاری لکھتے ہیں:
مسلمان عام طور پر ٢٢ رجب کو بالخصوص حضرت امام جعفر صادق علیہ الرحمہ کے ایصال ثواب کا اہتمام کرتے ہیں یہ شرعا بالکل جائز ہے
📚 [ فتویٰ کونڈوں کی نیاز امیر معاویہ کے لیے یا حضرت امام جعفر صادق رضی اللّہ عنہ کے لیے؟ ]

 

 

 

Add to Bookmarks

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll down to see next article
شبھات کا رد
جو شخص اپنے دین میں کسی کی تقلید کرے وہ ہلاک ہو گیا
About Us

Momin Taaq is a global online platform dedicated to presenting authentic Shia Islamic knowledge with clarity, logic, and respect.

Follow Us
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Pinterest
Featured Lectures
شبھات کا رد
امام سجاد علیہ السلام نے ابو بکر عمر کا دفاع کیا ہے؟
September 27, 2025
شبھات کا رد
یہ کیوں کہا گیا کہ “دابۃ”؟ کیا اس میں امیر المؤمنین (علیہ السلام) کی توہین نہیں ہے؟
September 26, 2025
عقیدہ امامت
ہ سب سے پہلے جس نے 12 اماموں بات شروع کی وہ شیخ کلینی اور علی بن بابویہ القمی علیھما الرحمۃ
February 9, 2019
Knowledge & Research
  • Imamat & Ahl al-Bayt (AS)3
  • Youth & New Muslims1
  • آیت تطھیر و اھل البیت علیھم السلام1
  • اعتقادات2
  • المناقب1

© 2025 Momin Taaq. All Rights Reserved.

  • Home
  • About
  • Beliefs (Core Theology)
    • For Youth & Seekers
  • Privacy Policy
    • Terms and conditions
  • Contact Us
  • Home
  • About
  • Beliefs (Core Theology)
  • Privacy Policy
  • Contact Us
  • For Youth & Seekers
  • Terms and conditions