Recommended articles
شبھات کا رد
کیا حضرت علیؑ نے نشئے کی حالت میں نماز پڑھائی
February 28, 2026
0
0
شبھات کا رد
جو ایک بار متعہ کرے امام حسین ع کا درجہ پائےگا..
February 28, 2026
0
0
شبھات کا رد علوم قرآن
کیا نبی ﷺ کی قبر کی زیارت کوئی بعد کی ایجاد ہے؟ یا یہ خود ائمہ اہل سنت کی تصریحات سے ثابت ہے؟
February 27, 2026
0
0
شبھات کا رد علوم قرآن
سبل الهدى والرشاد میں توسل عند القبر
February 27, 2026
0
0
Momin Taaq
  • Home
  • About
  • Beliefs (Core Theology)
    • For Youth & Seekers
  • Privacy Policy
    • Terms and conditions
  • Contact Us
شبھات کا رد

کیا حضرت علیؑ نے نشئے کی حالت میں نماز پڑھائی

February 28, 2026
0
0
https://www.urdupoint.com/islam/hadees-detail/sahih-bukhari/hadees-no-28217.html

نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی حیات طیبہ میں ہی منافقین کا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے اہل بیت علیہم السلام کے ساتھ رویہ اچھا نہیں تھا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شہادت کے بعد تو نفاق کی جگہ کفر نے لے لی چنانچہ منافقین نے اقتدار میں آنے کے بعد جو کچھ سلام کے ساتھ کیا وہ بیان سے باہر ہے بات یہاں تک پہنچ گی کہ ممبروں سے اہل بیت علیہم السلام کو گالیاں دی جانے لگیں کیا کہا جاے جس منبر پر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم امیرالمومنین علیہ السلام کے فضائل بیان کرتے تھے اسی منبر پر بیٹھ کر امیرالمومنین علیہ السلام کو گالیاں دی جانے لگیں اور جب ان حرام کاموں سے دل ٹھنڈا نہ ہوا تو کردار کشی کے لیے اہل بیت علیہم السلام کے مرتبے کو کم کرنے کے لیے جھوٹی روایات گڑھ وائ گئیں انہیں جھوٹی و باطل روایتوں میں سے ایک امیرالمومنین علیہ السلام کی طرف منسوب شراب نوشی کی جھوٹی تہمت بھی ہے جسے منافقین بار بار بیان کر کے اپنی باطنی خباثت و پلیدی کو آشکار کرتے ہیں چنانچہ ابن تیمیہ نے اسی باطل روایت کو امیرالمومنین علیہ السلام کے مرتبہ کو کم کرنے کے لیے حجت بنایا لکھتا ہے

وَقَدْ قَالَ تَعَالَى: {وَمَا كَانَ لَكُمْ أَنْ تُؤْذُوا رَسُولَ اللَّهِ} [سُورَةُ الْأَحْزَابِ: 23] . وَقَدْ أَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى فِي عَلِيٍّ: {يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَقْرَبُوا الصَّلَاةَ وَأَنْتُمْ سُكَارَى حَتَّى تَعْلَمُوا مَا تَقُولُونَ} [سُورَةُ النِّسَاءِ: 43] لَمَّا صَلَّى فَقَرَأَ وَخَلَطَ

اور بے شک اللہ تعالٰی نے علی (علیہ السلام ) کے بارے میں نازل کی

ایے ایمان والو! جب تم نشے میں مست ہو، تو نماز کے قریب بھی نہ جاؤ جب تک کہ اپنی بات کو سمجھنے نہ لگو“ جبکہ انہوں نے نماز پڑھی اور اس کی قراءت میں خلط کر دیا ۔

منهاج السنة ج 4 ص65

اسی طرح چند سال قبل ڈاکٹر اسرار احمد نامی منافق نے بھی واصلِ جہنم ہونے سے چند روز قبل ایسی ہی بات کی تھی ،دور حاضر کا ایک اور منافق محمد عبد الحفيظ اسلامی کا ایک مضمون روز نامہ صحافت لکھنئو میں 20 مئی 2021 کو شائع ہوا جس میں اس نے اسی ناروا جھوٹ کو امیرالمومنین علیہ السلام سے

پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جن پر تکیہ کرتے ہوئے یہ منافقین اس جھوٹ کو امیر المومنین علیہ السلام کی طرف منسوب کرتے ہیں.

ترمذی نے ابو عبدالرحمن سلمی سے روایت کی ہے

– حَدَّثَنَا سُوَيْدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الأَعْمَشِ، نَحْوَ حَدِيثِ مُعَاوِيَةَ بْنِ هِشَامٍ.

حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الرَّازِيِّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، قَالَ: صَنَعَ لَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ طَعَامًا فَدَعَانَا وَسَقَانَا مِنَ الخَمْرِ، فَأَخَذَتِ الخَمْرُ مِنَّا، وَحَضَرَتِ الصَّلاَةُ فَقَدَّمُونِي فَقَرَأْتُ: {قُلْ يَا أَيُّهَا الكَافِرُونَ لاَ أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ} وَنَحْنُ نَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ. قَالَ: فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى: {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تَقْرَبُوا الصَّلاَةَ وَأَنْتُمْ سُكَارَى حَتَّى تَعْلَمُوا مَا تَقُولُونَ}.

هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ.

علی بن ابی طالب( علیہما السلام ) کہتے ہیں کہ عبدالرحمٰن بن عوف نے ہمارے لیے کھانا تیار کیا، پھر ہمیں بلا کر کھلایا اور شراب پلائی۔ شراب نے ہماری عقلیں ماؤف کر دیں، اور اسی دوران نماز کا وقت آ گیا، تو لوگوں نے مجھے (امامت کے لیے) آگے بڑھا دیا، میں نے پڑھا «قل يا أيها الكافرون لا أعبد ما تعبدون ونحن نعبد ما تعبدون» ”اے نبی! کہہ دیجئیے: کافرو! جن کی تم عبادت کرتے ہو میں ان کی عبادت نہیں کرتا، اور ہم اسی کو پوجتے ہیں جنہیں تم پوجتے ہو“، تو اللہ تعالیٰ نے آیت «يا أيها الذين آمنوا لا تقربوا الصلاة وأنتم سكارى حتى تعلموا ما تقولون» ”اے ایمان والو! جب تم نشے میں مست ہو، تو نماز کے قریب بھی نہ جاؤ جب تک کہ اپنی بات کو سمجھنے نہ لگو“ (النساء: 43)

سنن ترمذي،كتاب تفسير القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم،5. باب وَمِنْ سُورَةِ النِّسَاءِ،حديث 3026

طبری نے اس روایت کو حماد کے ذریعہ عطاء سے اور اس نے ابو عبدالرحمن سے روایت کیا :

حَدَّثَنِي الْمُثَنَّى , قَالَ: ثنا الْحَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ , قَالَ: ثنا حَمَّادٌ , عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَبِيبٍ: أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ , صَنَعَ طَعَامًا وَشَرَابًا , فَدَعَا نَفَرًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَأَكَلُوا وَشَرِبُوا حَتَّى ثَمِلُوا , فَقَدَّمُوا عَلِيًّا يُصَلِّي بِهِمُ الْمَغْرِبَ , فَقَرَأَ: «قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ , أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ , وَأَنْتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُدُ , وَأَنَا عَابِدٌ مَا عَبَدْتُمْ , لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِيَ دِينِ» . فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى هَذِهِ الْآيَةَ: {لَا تَقْرَبُوا الصَّلَاةَ وَأَنْتُمْ سُكَارَى حَتَّى تَعْلَمُوا مَا تَقُولُونَ} [النساء: 43]

تفسیر الطبری ج 8 ص 376

خلاف الفاظ سے روایت کیا :

3671 – حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ، حَدَّثَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ عَلَيْهِ السَّلَام: ” أَنَّ رَجُلًا، مِنَ الْأَنْصَارِ دَعَاهُ وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ فَسَقَاهُمَا قَبْلَ أَنْ تُحَرَّمَ الْخَمْرُ، فَأَمَّهُمْ عَلِيٌّ فِي الْمَغْرِبِ فَقَرَأَ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ فَخَلَطَ فِيهَا، فَنَزَلَتْ {لَا تَقْرَبُوا الصَّلَاةَ وَأَنْتُمْ سُكَارَى حَتَّى تَعْلَمُوا مَا تَقُولُونَ} [النساء: 43] “

علی بن ابی طالب (علیہما السلام ) کہتے ہیں کہ انہیں اور عبدالرحمٰن بن عوف کو ایک انصاری نے بلایا اور انہیں شراب پلائی اس وقت تک شراب حرام نہیں ہوئی تھی پھر علی (علیہ السلام ) نے مغرب پڑھائی اور سورۃ «قل يا أيها الكافرون» کی تلاوت کی اور اس میں کچھ خلط ملط کر دیا تو آیت: «لا تقربوا الصلاة وأنتم سكارى حتى تعلموا ما تقولون» ”نشے کی حالت میں نماز کے قریب تک مت جاؤ یہاں تک کہ تم سمجھنے لگو جو تم پڑھو“ نازل ہوئی۔

سنن ابي داود، كِتَاب الْأَشْرِبَةِ،1. باب فِي تَحْرِيمِ الْخَمْرِ،حدیث 3671

امیرالمومنین علیہ السلام کی طرف اس روایت کو منسوب کرنے والا فقط ایک شخص ہے ابو عبدالرحمن سلمی یوں تو علماء اہل سنت نے اس کی بہت تعریف کی ہے مگر یہ شخص پکا منافق تھا جسکی چند مثال ملاحظہ فرمائیں:

ابو عبدالرحمن پکا عثمانی، دشمن امیرالمومنین علیہ السلام تھا ،آپؑ سے عداوت رکھتا تھا اور آپؑ کی تنقیص کرتا تھا۔

بخاری اپنی صحیح میں لکھتا ہے :

3081 – حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَوْشَبٍ الطَّائِفِيُّ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أَخْبَرَنَا حُصَيْنٌ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، – وَكَانَ عُثْمَانِيًّا فَقَالَ لِابْنِ عَطِيَّةَ: وَكَانَ عَلَوِيًّا – إِنِّي لَأَعْلَمُ مَا الَّذِي جَرَّأَ صَاحِبَكَ عَلَى الدِّمَاءِ،

سعد بن عبیدہ نے ابی عبدالرحمٰن (سے روایت کیا ) اور وہ عثمانی تھا ،اس نے عطیہ سے کہا جو علوی تھے ، کہ میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ تیرے صاحب (علی علیہ السلام ) کو کس چیز سے خون بہانے پر جرات ہوئی۔

صحيح البخاري،كِتَاب الْجِهَادِ وَالسِّيَرِ،195. بَابُ إِذَا اضْطَرَّ الرَّجُلُ إِلَى النَّظَرِ فِي شُعُورِ أَهْلِ الذِّمَّةِ وَالْمُؤْمِنَاتِ إِذَا عَصَيْنَ اللَّهَ وَتَجْرِيدِهِنَّ،حدیث 3081

 

´مجھ سے محمد بن عبداللہ بن حوشب الطائفی نے بیان کیا ‘ ان سے ہشیم نے بیان کیا ‘ انہیں حصین نے خبر دی ‘ انہیں سعد بن عبیدہ نے اور انہیں ابی عبدالرحمٰن نے اور وہ عثمانی تھے ‘ انہوں نے عطیہ سے کہا ‘ جو علوی تھے ‘ کہ` میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ تمہارے صاحب (علی رضی اللہ عنہ) کو کس چیز سے خون بہانے پر جرات ہوئی ‘ میں نے خود ان سے سنا ‘ وہ بیان کرتے تھے کہ مجھے اور زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھیجا۔ اور ہدایت فرمائی کہ روضہ خاخ پر جب تم پہنچو ‘ تو انہیں ایک عورت (سارہ نامی) ملے گی۔ جسے حاطب ابن بلتعہ رضی اللہ عنہ نے ایک خط دے کر بھیجا ہے (تم وہ خط اس سے لے کر آؤ) چنانچہ جب ہم اس باغ تک پہنچے ہم نے اس عورت سے کہا خط لا۔ اس نے کہا کہ حاطب رضی اللہ عنہ نے مجھے کوئی خط نہیں دیا۔ ہم نے اس سے کہا کہ خط خود بخود نکال کر دیدے ورنہ (تلاشی کے لیے) تمہارے کپڑے اتار لیے جائیں گے۔ تب کہیں اس نے خط اپنے نیفے میں سے نکال کر دیا۔ (جب ہم نے وہ خط رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا ‘ تو) آپ نے حاطب رضی اللہ عنہ کو بلا بھیجا انہوں نے (حاضر ہو کر) عرض کیا۔ یا رسول اللہ! میرے بارے میں جلدی نہ فرمائیں! اللہ کی قسم! میں نے نہ کفر کیا ہے اور نہ میں اسلام سے ہٹا ہوں ‘ صرف اپنے خاندان کی محبت نے اس پر مجبور کیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب (مہاجرین) میں کوئی شخص ایسا نہیں جس کے رشتہ دار وغیرہ مکہ میں نہ ہوں۔ جن کے ذریعہ اللہ تعالیٰ ان کے خاندان والوں اور ان کی جائیداد کی حفاظت نہ کراتا ہو۔ لیکن میرا وہاں کوئی بھی آدمی نہیں ‘ اس لیے میں نے چاہا کہ ان مکہ والوں پر ایک احسان کر دوں ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ان کی بات کی تصدیق فرمائی۔ عمر رضی اللہ عنہ فرمانے لگے مجھے اس کا سر اتارنے دیجئیے یہ تو منافق ہو گیا ہے۔ لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہیں کیا معلوم! اللہ تعالیٰ اہل بدر کے حالات سے خوب واقف تھا اور وہ خود اہل بدر کے بارے میں فرما چکا ہے کہ ”جو چاہو کرو۔ “ ابوعبدالرحمٰن نے کہا، علی رضی اللہ عنہ کو اسی ارشاد نے (کہ تم جو چاہو کرو، خون ریزی پر) دلیر بنا دیا ہے

نیز لکھتا ہے :

6939 – حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ فُلَانٍ، قَالَ: تَنَازَعَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَحِبَّانُ بْنُ عَطِيَّةَ، فَقَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ، لِحِبَّانَ: لَقَدْ عَلِمْتُ مَا الَّذِي جَرَّأَ صَاحِبَكَ عَلَى الدِّمَاءِ،

ابوعبدالرحمٰن اور حبان بن عطیہ کا آپس میں اختلاف ہوا۔ ابوعبدالرحمٰن نے حبان سے کہا کہ تجھ کو معلوم ہے کہ تیرا ساتھی خون بہانے میں کس قدر جری ہو گیا ہے ۔ اس کا اشارہ علی رضی اللہ عنہ کی طرف تھا اس پر حبان نے کہا انہوں نے کیا کیا ہے، تیرا باپ نہیں (ابو عبدالرحمن کو ناساز کہا )

صحيح البخاري،كِتَاب اسْتِتَابَةِ الْمُرْتَدِّينَ وَالْمُعَانِدِينَ وَقِتَالِهِمْ،9. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمُتَأَوِّلِينَ،حدیث 6939

https://al-maktaba.org/book/33757/11598

https://www.urdupoint.com/islam/hadees-detail/sahih-bukhari/hadees-no-33825.html

طبری با سند صحیح عطاء سے روایت کرتا ہے :

حدثنا ابن حميد قال حدثنا جرير عن عطاء قال قال رجل لابي عبد الرحمن أنشدك الله متى أبغضت عليا عليه السلام أليس حين قسم قسما بالكوفة فلم يعطك ولا أهل قال أما إذ نشدتني الله فنعم

عطاء نے کہا کہ ایک شخص نے ابو عبدالرحمن سے کہا میں تجھے اللہ کی قسم دیکر پوچھتا ہوں یہ بتا تو کب سے علی علیہ السلام سے بغض رکھتا ہے، کیا جب سے ہی جبکہ (علی علیہ السلام نے ) کوفہ میں مال تقسیم کیا اور تجھے اور تیرے گھر والوں کو کچھ نہیں دیا،( تو عبدالرحمن نے) کہا اگر تو مجھکو اللہ کی قسم دیکر پوچھتا ہی ہے تو ہاں

المنتخب من ذيل المذيل ص 147

لفظ (عثمانی ) کا اطلاق ان افراد پر ہوتا ہے جو معاویہ کے ہامی اور دشمن امیرالمومنین ہوتے ہیں :

ابن عساکر نے شیبان بن مخرم کے متعلق میمون کا قول نقل کیا:
عن ميمون عن شيبان بن مخرم قال وكان عثمانيا يبغض عليا

میمون نے کہا شیبان بن مخرم عثمانی تھا امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام سے بغض رکھتا تھا ۔

تاريخ دمشق ج 14 ص 221

عبداللہ بن شقيق کے متعلق ابن حجر نے ابن معین کا قول نقل کیا :
بخ م 4 – عبد الله” بن شقيق العقيلي أبو عبد الرحمن

وقال ابن أبي خيثمة عن ابن معين ثقة وكان عثمانيا يبغض عليا

وہ عثمانی تھا امیرالمومنین علیہ السلام سے بغض رکھتا تھا

تهذيب التهذيب ج 5 ص 254

عبداللہ بن شقيق کے متعلق ابن حجر نے ابن معین کا قول نقل کیا :
بخ م 4 – عبد الله” بن شقيق العقيلي أبو عبد الرحمن

وقال ابن أبي خيثمة عن ابن معين ثقة وكان عثمانيا يبغض عليا

وہ عثمانی تھا امیرالمومنین علیہ السلام سے بغض رکھتا تھا

تهذيب التهذيب ج 5 ص 254

ذہبی صحابی معاویہ بن حديج کے حالات میں لکھتا ہے:
معاوية بن حديج ، وكان من أسب الناس لعلي،قلت : كان هذا عثمانيا ۔

معاویہ بن حديج وہ حضرت علی علیہ السلام کو سب سے زیادہ گالیاں دینے والا تھا،میں(ذہبی) کہتا ہوں وہ عثمانی تھا۔

سير أعلام النبلاء ج 3 ص39

بلکہ یہ وہ بدبخت افراد تھے جو امیرالمومنین علیہ السلام کی ہر فضیلت کے منکر تھے ،بطور مثال ابو حصین کو پیش کرتے ہیں :

ابو حصین عثمان بن عاصم صحاح ستہ کا راوی ہے اس بدبخت نے حدیث غدیر جوکہ فوق متواتر ہے اس پر اعتراض کیا تھا ابوبکر عیاش نے کہا میں نے ابو حصین سے سنا کہ ہم نے حدیث من کنت مولاہ نہیں سنی تھی یہاں تک کہ ابو اسحاق نے خراسان سے آکر چلانا شروع کیا جس پر ذہبی نے ابو حصین کو رد کیا لکھتا ہے میں (ذہبی)کہتا ہوں حدیث (غدیر) بغیر شک کے ثابت ہے مگر ابو حصین عثمانی ہے ۔

أبو حصين ( ع )عثمان بن عاصم بن حصين ، وقيل : بدل حصين زيد بن كثير ، الإمام الحافظ الأسدي الكوفي ، روى أبو معاوية ، عن الأعمش قال : أبو حصين يسمع مني ثم يذهب فيرويه . يحيى بن آدم ، عن أبي بكر بن عياش ، سمعت أبا حصين قال : ما سمعنا بحديث من كنت مولاه حتى جاء هذا من خراسان ، فنعق به يعني : أبا إسحاق ، فاتبعه على ذلك ناس . قلت : الحديث ثابت بلا ريب ولكن أبو حصين عثماني

سير أعلام النبلاء ج 5 ص413/415

بغض امیرالمومنین علیہ السلام کے سبب ابو عبدالرحمن منافق ٹھہرا:

چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی حدیث ہے جسے مسلم نے روایت کیا کہ امیرالمومنین علیہ السلام سے بغض رکھنے والا منافق ہے۔

131 – (78) حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، ح وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، وَاللَّفْظُ لَهُ، أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ زِرٍّ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ: وَالَّذِي فَلَقَ الْحَبَّةَ، وَبَرَأَ النَّسَمَةَ، إِنَّهُ لَعَهْدُ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيَّ: «أَنْ لَا يُحِبَّنِي إِلَّا مُؤْمِنٌ، وَلَا يُبْغِضَنِي إِلَّا مُنَافِقٌ» ‌‌‌‏

سیدنا علی (علیہ السلام ) نے فرمایا: قسم ہے اس کی جس نے دانہ چیرا (پھر اس نے گھاس اگائی) اور جان بنائی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے عہد کیا تھا کہ ”نہیں محبت رکھے گا مجھ سے مگر مومن اور نہیں دشمنی رکھے گا مجھ سے مگر منافق۔“

صحيح مسلم،كِتَاب الْإِيمَانِ،33. باب الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ حُبَّ الأَنْصَارِ وَعَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ مِنَ الإِيمَانِ وَعَلاَمَاتِهِ وَبُغْضَهُمْ مِنْ عَلاَمَاتِ النِّفَاقِ:حديث 240

Sahih Muslim Hadith 240
‏‏‏‏ زر بن حبیش (اسدی کوفی جو ایک سو بیس یا تیس یا ستائیس برس کا ہو کر مرا اور اس نے جاہلیت کا زمانہ دیکھا تھا): سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: قسم ہے اس کی جس نے دانہ چیرا (پھر اس نے گھاس اگائی) اور جان بنائی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے عہد کیا تھا کہ ”نہیں محبت رکھے گا مجھ سے مگر مومن اور نہیں دشمنی رکھے گا مجھ سے مگر منافق۔“۔

منافقون کو اللہ سبحانہ تعالی جھوٹا کہتا ہے :

اِذَا جَآءَكَ الْمُنَافِقُوْنَ قَالُوْا نَشْهَدُ اِنَّكَ لَرَسُوْلُ اللّـٰهِ ۗ وَاللّـٰهُ يَعْلَمُ اِنَّكَ لَرَسُوْلُهٝ ۚ وَاللّـٰهُ يَشْهَدُ اِنَّ الْمُنَافِقِيْنَ لَكَاذِبُوْنَ (المنافقون 1)

جب آپ کے پاس منافق آتے ہیں تو کہتے ہیں ہم گواہی دیتے ہیں کہ بے شک آپ اللہ کے رسول ہیں، اور اللہ جانتا ہے کہ بے شک آپ اس کے رسول ہیں، اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ بے شک منافق جھوٹے ہیں۔

تو کیا جھوٹے منافق کی روایت قابل قبول ہو سکتی ہے؟ ہرگز نہیں ۔

ابو عبدالرحمن سلمی سے روایت کو نقل کرنے والا تہنا عطاء بن سائب ہے: ائمہ اہل سنت نے اس کی بڑی تعریف کی ہے مگر ساتھ ہی ساتھ اس امر کی بھی وضاحت کر دی کہ اس کا حافظہ خراب تھا، بعد میں دماغ بھی خراب ہو گیا جن افراد سے کچھ نہیں سنا ان سے روایات کرنے لگا، ہم ابن حجر کی کتاب سے ان اقوال کا خلاصہ نقل کرتے ہیں:

كان شعبة يقول سمعتهما منه بآخره عن زاذان وقال أبو قطن عن شعبة ثلاثة في القلب منهم هاجس عطاء بن السائب ويزيد ابن أبي زياد ورجل آخر، وقال وهيب لما قدم عطاء البصرة قال كتبت عن عبيدة ثلاثين حديثا ولم يسمع من عبيدة شيئا وهذا اختلاط شديد ، وقال أبو داود وقال شعبة حدثنا عطاء بن السائب وكان نسيا وقال ابن معين لم يسمع عطاء ابن السائب من يعلى بن مرة وقال ابن معين عطاء بن السائب اختلط وما سمع منه جرير وذووه ليس من صحيح حديثه وقد سمع منه أبو عوانة في الصحيح الاختلاط جميعا ولا يحتج بحديثه وقال أحمد بن أبي نجيح عن ابن معين ليث بن أبي سليم ضعيف مثل عطاء ابن السائب وجميع من سمع من عطاء سمع منه في الاختلاط إلا شعبة والثوري.

وقال ابن عدي من سمع منه بعد الاختلاط في أحاديثه بعض النكرة،

وقال أبو حاتم كان محله الصدق قبل أن يختلط صالح مستقيم الحديث ثم بآخره تغير حفظه في حفظه تخاليط كثيرة وقديم السماع من عطاء سفيان وشعبة وفي حديث البصريين عنه تخاليط كثيرة لأنه قدم عليهم في آخر عمره،

قلت: فيحصل لنا من مجموع كلامهم ان سفيان الثوري وشعبة وزهيرا وزائدة وحماد بن زيد وأيوب عنه صحيح ومن عداهم يتوقف فيه إلا حماد بن سلمة فاختلف قولهم والظاهر أنه سمع منه مرتين مرة مع أيوب كما يومي إليه كلام الدارقطني ومرة بعد ذلك لما دخل إليهم البصرة وسمع منه

شعبہ نے کہا تین لوگوں سے میرا دل مطمئن نہیں ہے جن میں ایک عطاء بن السائب بھی ہے، وہیب نے کہا جب عطاء بصرہ آیا تو کہا کہ میں نے عبیدہ سے تیس احادیث لکھیں جبکہ اس نے عبیدہ سے کچھ بھی نہیں سنا تھا (یہ اس کے شدید دماغ خراب ہونے کی دلیل ہے )، ابو داؤد نے کہا شعبہ نے کہا ہم سے عطاء بن سائب نے حدیث بیان کی اور وہ نسیان کا مریض تھا ،ابن معین نے کہا عطاء کا دماغ خراب ہوگیا تھا اس کی احادیث قابل احتجاج نہیں اور کہا ابی سلیم بھی عطاء کی طرح ضعیف ہے، سب نے عطاء سے اس کا دماغ خراب ہونے کے بعد سنا اِلّا سفیان و شعبہ کے، میں (ابن حجر )کہتا ہوں ان تمام باتوں کا نتیجہ یہ ہے کہ عطاء سے سفیان ثوری، شعبہ، حماد بن زيد کی روایات صحیح ہیں ان کے علاوہ دیگر کی روایات میں توقف کیا جائے گا الا حماد بن سلمہ کے کیونکہ اس نے عطاء سے دو بار سنا ایک بار دماغ خراب ہونے سے پہلے دوسری بار جب وہ بصرہ آیا (یعنی دماغ خراب ہونے کے بعد )

تهذيب التهذيب ج 183/186

 ملاحظہ فرمایا عطاء کا دماغ خراب ہو گیا تھا اور اتنا شدید ہوا کہ جن سے کچھ بھی نہیں سنا ان سے سننے کا دعوی کرنے لگا، البتہ بعض ائمہ اہل سنت نے جنہوں نے یہ دعوٰی کیا کہ سفیان، شعبہ وغیرہ نے عطاء سے اس کا دماغ خراب ہو جانے سے قبل سنا ،باطل ہے دلائل سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ انہوں نے بھی عطاء کے دماغ خراب ہونے کے بعد سنا ہم چند مثالیں صحاح ستہ سے پیش کرتے ہیں۔

ابو داؤد نے اپنی سنن (سنن ابي داود،كِتَاب الْخَرَاجِ وَالْإِمَارَةِ وَالْفَيْءِ،33. باب فِي تَعْشِيرِ أَهْلِ الذِّمَّةِ إِذَا اخْتَلَفُوا بِالتِّجَارَاتِ) میں سفیان سے عطاء کی بعض روایات نقل کی ہیں جن میں شدید اختلافات موجود ہیں:

3046 – حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، حَدَّثَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، عَنْ حَرْبِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ جَدِّهِ أَبِي أُمِّهِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّمَا الْعُشُورُ عَلَى الْيَهُودِ، وَالنَّصَارَى، وَلَيْسَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ عُشُورٌ»،

عطاء نے حرب بن عبیداللہ سے اس نے اپنے نانا سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عشر (دسواں حصہ) یہود و نصاریٰ سے لیا جائے گا ۔
روایت کو نقل کر کے ابوداؤد نے اس روایت کو سفیان سے اس نے عطاء سے عبیداللہ سے ان نے بغیر واسطے کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے روایت کیا اور متن میں لفظ عشور کی جگہ خراج کر دیا ۔

3047 – حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمُحَارِبِيُّ، حَدَّثَنَا وَكِيع، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ حَرْبِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَاهُ قَالَ: «خَرَاجٌ مَكَانَ الْعُشُورِ»
پھر ابو داؤد نے سفیان سے ہی عطاء کی ایک اور روایت بیان کی اس عطاء نے اس بار سند و متن میں تبدیلی کر دی:

3048 – حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ رَجُلٍ، مِنْ بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ، عَنْ خَالِهِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أُعَشِّرُ قَوْمِي؟، قَالَ: «إِنَّمَا الْعُشُورُ عَلَى الْيَهُودِ، وَالنَّصَارَى»

سفیان نے عطاء سے روایت کی عطاء نے بکر بن وائل کے ایک آدمی سے اور اس نے اپنے ماموں سے روایت کی وہ کہتا ہے میں نے کہا: اللہ کے رسول! کیا میں اپنی قوم سے (اموال تجارت میں) دسواں حصہ لیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دسواں حصہ یہود و نصاریٰ پر ہے“۔

https://www.urdupoint.com/islam/hadees-detail/sunan-abi-dawud/hadees-no-16543.html

میں عطاء نے حرب بن ہلال کو ثقفی بتایا ہے:

15897 – حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ حَرْبِ بْنِ هِلَالٍ الثَّقَفِيِّ، عَنْ أَبِي أُمِّية ، رَجُلٌ مِنْ بَنِي تَغْلِبَ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ” لَيْسَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ عُشُورٌ، إِنَّمَا الْعُشُورُ عَلَى الْيَهُودِ، وَالنَّصَارَى “

مسند احمد ج 3 ص474

https://islamweb.org/ar/library/index.php?page=bookcontents&ID=15332&bk_no=6&flag=1&page=bookcontents&ID=15332&bk_no=6&flag=1
سفیان کی روایات میں شدید اختلافات ہیں،سند میں عطاء کبھی حرب بن عبیداللہ ثقفی سے روایت کرتا ہے، جو اپنے نانا سے روایت کرتا ہے، تو کبھی قبیلئہ بکر بن وائل کے کسی مجہول آدمی سے، وہ اپنے مجہول ماموں سے روایت کرتا ہے ،اور کبھی حر بغیر واسطے کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے روایت کرتا ہے، متن میں کبھی “عشور” کہا کبھی “خراج” ۔

نسائی نے (سنن نسائي،كتاب الصيام،5. بَابُ: ذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى مَعْمَرٍ فِيهِ ) میں روایات نقل کی ہیں جن کو عطاء سے سفیان و شعبہ نے اختلاف کے ساتھ روایت کیا:

2107 – أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ عَرْفَجَةَ، قَالَ: عُدْنَا عُتْبَةَ بْنَ فَرْقَدٍ، فَتَذَاكَرْنَا شَهْرَ رَمَضَانَ، فَقَالَ: مَا تَذْكُرُونَ؟ قُلْنَا: شَهْرَ رَمَضَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ” تُفْتَحُ فِيهِ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ، وَتُغْلَقُ فِيهِ أَبْوَابُ النَّارِ، وَتُغَلُّ فِيهِ الشَّيَاطِينُ، وَيُنَادِي مُنَادٍ كُلَّ لَيْلَةٍ: يَا بَاغِيَ الْخَيْرِ هَلُمَّ، وَيَا بَاغِيَ الشَّرِّ أَقْصِرْ ” قَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ: «هَذَا خَطَأٌ»

عرفجہ کہتا ہے کہ ہم نے عتبہ بن فرقد کی عیادت کی تو ہم نے ماہ رمضان کا تذکرہ کیا، تو اس نے پوچھا: تم لوگ کیا ذکر کر رہے ہو؟ ہم نے کہا: ماہ رمضان کا، تو اس نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ”اس میں جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں، اور شیاطین کو بیڑیاں پہنا دی جاتی ہیں، اور ہر رات منادی آواز لگاتا ہے: اے خیر (بھلائی) کے طلب گار ،نسائی نے کہا یہ غلط ہے۔

https://sunnah.com/nasai:2107

پہلی روایت جو سفیان نے عطاء سے کی اس میں عرفجہ نے کہا روایت عتبہ بن فرقد نے بیان کی جبکہ جو روایت شعبہ نے عطاء سے روایت کی اس میں روایت سنانے والا عتبہ نہیں بلکہ کوئی دوسرا مجہول شخص ہے ،

نسائی نے اپنی سنن (سنن نسائي،كتاب الزينة من السنن،34. بَابُ: التَّزَعْفُرِ وَالْخَلُوقِ) میں عطاء کی مزید روایات کا ذکر کیا جن میں سفیان و شعبہ کے درمیان شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔

5121 – أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حَفْصِ بْنَ عَمْرٍو، وَقَالَ عَلَى إِثْرِهِ يُحَدِّثُ، عَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ، أَنَّهُ مَرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُتَخَلِّقٌ، فَقَالَ لَهُ: «هَلْ لَكَ امْرَأَةٌ؟» قُلْتُ: لَا، قَالَ: «فَاغْسِلْهُ، ثُمَّ اغْسِلْهُ، ثُمَّ لَا تَعُدْ»

شعبہ نے عطاء سے روایت کی اس نے کہا میں نے ابو حفص بن عمرو سے سنا اس نے یعلی بن مرہ سے روایت کی ہے:

کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا، اور وہ خلوق لگائے ہوئے تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”کیا تیری بیوی ہے؟“ کہا: نہیں۔ آپ نے فرمایا: ”تو اسے دھوؤ اور دھوؤ پھر نہ لگانا“۔

https://sunnah.com/nasai:5121

https://www.urdupoint.com/islam/hadees-detail/sunan-at-tirmidhi/hadees-no-15401.html

مگر شعبہ سے دوسری بار مختلف روایت کی

5122 – أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حَفْصِ بْنَ عَمْرٍو، عَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبْصَرَ رَجُلًا مُتَخَلِّقًا قَالَ: «اذْهَبْ فَاغْسِلْهُ، ثُمَّ اغْسِلْهُ، وَلَا تَعُدْ»

یعلیٰ بن مرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو خلوق لگائے ہوئے دیکھا تو فرمایا: ”جاؤ اسے دھو لو، اور پھر دھو لو اور دوبارہ نہ لگانا“۔

https://sunnah.com/nasai:5122

ملاحظہ فرمایا پہلی روایت میں کہا یہ واقعہ یعلی بن مرہ کے ساتھ پیش آیا اور دوسری روایت میں اسے کسی مجہول شخص کا واقعہ بنا دیا .

تیسری روایت میں سند ہی بدل دی شعبہ نے عطاء سے روایت کی ،اس نے ابن عمرو سے، اس نے کسی آدمی سے اس نے یعلی بن مرہ سے روایت کی:

5123 – أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَطَاءٍ عَنْ ابْنِ عَمْرٍو، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ يَعْلَى، نَحْوَهُ خَالَفَهُ سُفْيَانُ رَوَاهُ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَفْصٍ، عَنْ يَعْلَى

(نسائی نے کہا ) سفیان نے( شعبہ کی ) مخالفت کی ہے اس نے عطاء سے اور عطاء نے عبداللہ بن حفص سے اس نے یعلی سے روایت کی

https://sunnah.com/nasai:5123

5124 – أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ بْنِ مُسَاوِرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَفْصٍ، عَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ الثَّقَفِيِّ قَالَ: أَبْصَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبِي رَدْعٌ مِنْ خَلُوقٍ قَالَ: «يَا يَعْلَى، لَكَ امْرَأَةٌ؟» قُلْتُ: لَا، قَالَ: «اغْسِلْهُ، ثُمَّ لَا تَعُدْ، ثُمَّ اغْسِلْهُ، ثُمَّ لَا تَعُدْ، ثُمَّ اغْسِلْهُ، ثُمَّ لَا تَعُدْ» قَالَ: فَغَسَلْتُهُ ثُمَّ لَمْ أَعُدْ، ثُمَّ غَسَلْتُهُ، ثُمَّ لَمْ أَعُدْ، ثُمَّ غَسَلْتُهُ ثُمَّ لَمْ أَعُدْ

یعلیٰ بن مرہ کہتا ہے کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا، مجھ پر خلوق کا داغ لگا ہوا تھا، آپ نے فرمایا: ”یعلیٰ! کیا تیر بیوی ہے؟“ میں نے کہا: نہیں، آپ نے فرمایا: ”اسے دھو لو، پھر نہ لگانا، پھر دھو لو اور نہ لگانا اور پھر دھو لو اور نہ لگانا“، میں نے اسے دھو لیا اور پھر نہ لگایا، میں نے پھر دھویا اور نہ لگایا اور پھر دھویا اور نہ لگایا۔

https://sunnah.com/nasai:5124

روایت میں عطاء کبھی یہ کہتا ہے واقعہ یعلی کے ساتھ ہوا اور کبھی یعلی کی زبانی نقل کرتا ہے وہ شخص کوئی اور تھا، عطاء کبھی ابو حفص سے روایت کرتا ہے جو یعلی بن مرہ سے روایت کرتا ہے اور کبھی ابو حفص اور یعلی کے درمیان مجہول آدمی کا واسطہ ذکر کرتا ہے، جب سفیان نے عطاء سے روایت کی تو اس میں عطاء نے ابو حفص کی جگہ عبداللہ بن حفص کا نام لیا.

پس سفیان کا عطاء کی حالت استقامت میں اس سے روایت کرنے والا دعوی بھی باطل ہو گیا۔

عطاء سے روایت کرنے والے تین راوی ہیں ابو جعفر رازی جس سے ترمذی نے روایت نقل کی اس کا شمار ان افراد میں نہیں جنہوں نے عطاء کا دماغ خراب ہونے سے پہلے سنا ہو معلوم ہوا عطاء کا دماغ خراب ہونے کے بعد ابو جعفر نے اس سے یہ روایت سنی اس کے علاوہ خود ابو جعفر کا بھی حافظہ خراب تھا مزی نے ائمہ اہل سنت سے اس امر کی تصریح نقل کی ہے:

قال عَبد اللَّهِ بْن أَحْمَد بْن حَنْبَلٍ (1) ، عَن أَبِيهِ: ليس بقوي فِي الحديث.

وَقَال عَمْرو بن علي (5) : فِيهِ ضعف، وهو من أهل الصدق، سيئ الحفظ

وَقَال أَبُو زُرْعَة (6) : شيخ يهم كثيرا.

وَقَال زكريا بن يحيى الساجي (8) : صدوق ليس بمتقن.

وَقَال النَّسَائي (9) : ليس بالقوي.

(1) العلل: 2 / 174.

(5) تاريخ بغداد: 11 / 147.

(6) سؤالات البرذعي: 2 / 443.

(8) تاريخ بغداد: 11 / 147.

(9) سنن النَّسَائي: 3 / 258.

احمد بن حنبل نے کہا وہ حدیث میں قوی نہیں ہے، فلاس نے کہا وہ ضعیف ہے سچا ہے مگر برے حافظہ والا ہے، ابو زرعہ نے کہا بہت زیادہ وہم کرنے والا ہے ،ساجی نے کہا صدوق ہے مگر متقن نہیں، نسائی نے کہا قوی نہیں۔

تهذيب الكمال ج 33 ص 195

http://lib.efatwa.ir/40342/33/194/%D8%A3%D9%8E%D8%A8%D9%90%D9%8A%D9%87%D9%90

http://shiaonlinelibrary.com/%D8%A7%D9%84%D9%83%D8%AA%D8%A8/3264_%D8%AA%D9%87%D8%B0%D9%8A%D8%A8-%D8%A7%D9%84%D9%83%D9%85%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%84%D9%85%D8%B2%D9%8A-%D8%AC-%D9%A2%D9%A4/%D8%A7%D9%84%D8%B5%D9%81%D8%AD%D8%A9_201

دوسرا راوی حماد ہے:

مگر مشخص نہیں کون سا حماد ہے جو روایت کر رہا ہے، کیونکہ عطاء بن سائب سے دونوں حماد، یعنی حماد بن زید اور حماد بن سلمہ دونوں نے روایت کی ہے جیسا کہ ذہبی نے تصریح کی ہے عطاء کے حالات میں لکھتا ہے:

حَدَّثَ عَنْهُ: إِسْمَاعِيْلُ بنُ أَبِي خالد -وهو من طبقته- والثوري, وابن جريح, وَأَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ, وَرَوْحُ بنُ القَاسِمِ, وَالحَمَّادَانِ

سیر اعلام النبلاء ج 6 ص 110

https://islamweb.net/ar/library/index.php?page=bookcontents&ID=960&bk_no=60&flag=1
اسی طرح حجاج بن منہال بھی دونوں حماد سے روایت کرتا ہے ذہبی نے حجاج کے حالات میں تصریح کی ہے:

حَدَّثَ عَنْ: قُرَّةَ بنِ خَالِدٍ، وَشُعْبَةَ، وَجُوَيْرِيَةَ بنِ أَسْمَاءَ، وَهَمَّامِ بنِ يَحْيَى، وَيَزِيْدَ بنِ إِبْرَاهِيْمَ التُّسْتَرِيِّ، وَالحَمَّادَيْنِ

سیر اعلام النبلاء ج 10 ص 353

https://islamweb.net/ar/library/index.php?page=bookcontents&ID=1763&idfrom=0&idto=0&flag=1&bk_no=60&ayano=0&surano=0&bookhad=0
ابن حجر نے اس امر کی تصریح کر دی ہے کہ حماد بن سلمہ نے عطاء کا دماغ خراب ہونے کے بعد بھی اس سے روایت لیں، ثانیا طبری کی سند میں مجہول راوی بھی ہے.

تیسرا راوی سفیان ثوری ہے:

ابو داؤد کی سند میں عطاء سے روایت کرنے والا سفیان ہے عطاء کے حالات میں ملاحظہ فرمایا کہ سفیان نے عطاء کا دماغ خراب ہونے کے بعد بھی اس سے روایات لیں مزید یہ کہ سفیان ثوری بدترین تدلیس (تدلیس تسویہ ) کا مرتکب تھا (تدلیس تسویہ کی مختصر تعریف یہ ہے کہ مدلس سند کو اچھا بنانے کے لیے اس میں سے ضعیف یا کم سن راوی کو نکال دے چاہے وہ ضعیف اس کا استاد ہو یا کوئی اور )۔

خطیب بغدادی نے سفیان کا شمار ان افراد میں کیا ہے جو تدلیس تسویہ کے مرتکب تھے لکھتا ہے:

وَرُبَّمَا لَمْ يُسْقِطِ الْمُدَلِّسُ اسْمَ شَيْخِهِ الَّذِي حَدَّثَهُ لَكِنَّهُ يُسْقِطُ مِمَّنْ بَعْدَهُ فِي الْإِسْنَادِ رَجُلًا يَكُونُ ضَعِيفًا فِي الرِّوَايَةِ أَوْ صَغِيرَ السِّنِّ وَيَحْسُنُ الْحَدِيثُ بِذَلِكَ وَكَانَ سُلَيْمَانُ الْأَعْمَشُ , وَسُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ , وَبَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ يَفْعَلُونَ مِثْلَ هَذَا “

اور کبھی مدلس اپنے شیخ کا نام تو نہیں نکالتا جس سے روایت کرتا ہے بلکہ اس کا نام نکال دیتا ہے جس سے شیخ نے سنا ہو اس کے ضعیف یا کم سن ہونے کے سبب تاکہ اس کی حدیث اچھی بن جائے، اعمش، سفیان ثوری اور بقیہ بن ولید ایسی ہی تدلیس کرتے تھے۔

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے «ربيب» (پروردہ) عمر بن ابی سلمہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ جب آیت کریمہ «إنما يريد الله ليذهب عنكم الرجس أهل البيت ويطهركم تطهيرا» بیشک اللہ سبحانہ و تعالی یہ چاہتا ہے کہ رجس ( ہر طرح کی ناپاکی )کو آپ اہل بیت سے دور کرے اور آپ کو ایسا پاک کرے کہ جیسا پاک کرنے کا حق ہے۔(الاحزاب: ۳۳)، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ام سلمہ رضی الله عنہا کے گھر میں اتریں تو آپ نے فاطمہ اور حسن و حسین رضی الله عنہم کو بلایا اور آپ نے انہیں ایک چادر میں ڈھانپ لیا اور علی رضی الله عنہ آپ کی پشت مبارک کے پیچھے تھے تو آپ نے انہیں بھی چادر میں چھپا لیا، پھر فرمایا: «اللهم هؤلاء أهل بيتي فأذهب عنهم الرجس وطهرهم تطهيرا» ”اے اللہ! یہ میرے اہل بیت ہیں تو ان سے ناپاکی کو دور رکھ اور انہیں اچھی طرح پاک و پاکیزہ رکھ “، ام سلمہ نے عرض کیا: اللہ کے نبی! میں بھی انہیں کے ساتھ ہوں، آپ نے فرمایا: ”آپ اپنی جگہ پر رہو اور آپ نیکی پر ہو۔

سنن ترمذي،كتاب المناقب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم

32. باب مَنَاقِبِ أَهْلِ بَيْتِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حديث 3787

https://www.urdupoint.com/islam/hadees-detail/sunan-at-tirmidhi/hadees-no-20273.html

صاف ستھری ہے

البتہ ابن حجر نے ابو نعیم کی جس روایت سے اسے رد کرنے کی ناکام کوشش کی وہ اس لائق نہیں کہ اس سے احتجاج کیا جا سکے ،مگر ابن حجر کی طرح دیگر نواصب بھی اس روایت کو ابوبکر کی فضیلت میں نقل کر کے اس حدیث سے احتجاج کرتے ہیں، بطور مثال غلام مصطفی ظہیر امن پوری ناصبی نے بھی اس روایت کو ابوبکر کی فضیلت میں نقل کر کے حسن کہا.

حَرَّمَ أَبُو بَكْرٍ، الْخَمْرَةَ عَلَى نَفْسِهِ فَلَمْ يَشْرَبْهَا فِي جَاهِلِيَّةٍ، وَلَا إِسْلَامٍ

”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کبھی شراب نہیں پی، جاہلیت میں نہ اسلام میں، انہوں نے خود پر اسے حرام قرار دے رکھا تھا۔”

(حلیۃ الاولیاء لابی نعیم اصبہانی : 7/160، وسندہ حسن)

https://forum.mohaddis.com/threads/%D8%B5%D8%AF%DB%8C%D9%82-%D9%88-%D9%81%D8%A7%D8%B1%D9%88%D9%82-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%B4%D8%B1%D8%A7%D8%A8.36127/

مگر حسن تو کجا یہ روایت ضعیف بھی نہیں بلکہ جھوٹی ہے مکمل سند و متن ملاحظہ فرمائیں :

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْآجُرِّيُّ، وَأَبُو إِسْحَاقَ بْنُ حَمْزَةَ، قَالَا: ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ، ثنا عَبَّادُ بْنُ زِيَادٍ السَّاجِيُّ، ثنا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَبِي الرِّجَالِ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: ” حَرَّمَ أَبُو بَكْرٍ، الْخَمْرَةَ عَلَى نَفْسِهِ فَلَمْ يَشْرَبْهَا فِي جَاهِلِيَّةٍ، وَلَا إِسْلَامٍ

عائشہ نے کہا کہ ابوبکر نے اپنے اوپر شراب کو حرام کر لیا تھا نہ کبھی جاہلیت میں پی اور نہ اسلام میں۔

حلية الأولياء ج 7 ص 160

سند میں کذاب و مجہول راوی ہیں مگر ان تمام عیوب سے چشم پوشی کرتے ہوئے فقط ایک خامی کا ذکر کرتے ہیں جس سے روایت کا بطلان واضح ہو جاتا ہے ۔

اگر ابن ابی داؤد کا استاد عباد بن زیاد اسدی ہے تو اس کی توثیق کسی سے ثابت نہیں البتہ عباد بن زیاد نے اس کی احادیث کو ترک کر دیا تھا جیسا کہ ابن عدی نے ذکر کیا ہے :

1182- عَباد بن زياد، كوفي، وقِيلَ: عَبَادة بن زياد الأسدي.

سمعت إبراهيم بن مُحَمد بن عيسى يقول: سَمعتُ موسى بن هارون الحمال يقول عَبَادة بن زِياد الكوفي تركت حديثه.

الكامل في ضعفاء الرجال ج 5 ص 560

http://www.taraajem.com/persons/117535

اور اگر وہ عبادة بن زياد الأسدي ہے تو ابن ابی داؤد سے اس کی روایات منقطع ہیں، ذہبی و ابن حجر نے عباد و عبادہ کے حالات خلط کر دیے ہیں ان دونوں کو ایک ہی شخص سمجھ لیا ہے جبکہ ابن ابی حاتم نے عبادہ بن زیاد نام سے اس کے حالات نقل کئے ہیں اور ابن عدی نے عباد بن زیاد نام سے ذہبی و ابن حجر نے ان دونوں کو ایک ہی سمجھ لیا عبادہ کی وفات ذہبی و ابن حجر نے 231 ہجری ذکر کیا ہے۔

تُوُفّي سنة إحدى وثلاثين بالكوفة.

تاريخ الإسلام ج 5 ص844

https://al-maktaba.org/book/31912/8834

مات بالكوفة سنة إحدى وثلاثين ومائتين، وبعضهم سماه عبادا.

میزان الاعتدال ج 2 ص 381

http://shiaonlinelibrary.com/%D8%A7%D9%84%D9%83%D8%AA%D8%A8/3307_%D9%85%D9%8A%D8%B2%D8%A7%D9%86-%D8%A7%D9%84%D8%A7%D8%B9%D8%AA%D8%AF%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%84%D8%B0%D9%87%D8%A8%D9%8A-%D8%AC-%D9%A2/%D8%A7%D9%84%D8%B5%D9%81%D8%AD%D8%A9_381

مات بالكوفة سنة إحدى وثلاثين ومائتين وبعضهم سماه عبادا.

لسان الميزان ج 2 ص 16

http://islamport.com/d/1/trj/1/189/4050.html

جبکہ ابن ابی داؤد کا سنہ ولادت 230 ہجری ہے جیسا کہ ذہبی نے ذکر کیا ہے.

ولد بسجستان في سنة ثلاثين ومائتين .

سیر اعلام النبلاء ج 13 ص222

https://islamweb.net/ar/library/index.php?page=bookcontents&ID=2516&bk_no=60&flag=1
کیا ایک سال سے کم عمر کا بچہ روایت سن کر محفوظ رکھ سکتا ہے؟

پس تسلیم کرنا ہوگا کہ عباد بن زیاد ساجی کوئی مجہول شخص ہے لہذا روایت جھوٹی اور مردود ہے ۔

ابو نعیم نے اپنی دوسری کتاب معروفہ الصحابہ میں اس مضمون کی چند روایات مزید نقل کی ہیں ان کی بھی حالت بیان کر دیتے ہیں تاکہ کسی کو کلام کا موقع نہ ملے اور حجت تمام ہو جائے:

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بِسْطَامٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَخِي، مُحَمَّدٌ، قَالَ: ثَنَا أَبِي، عَنِ ابْنِ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي الرِّجَالِ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: حَرَّمَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ الْخَمْرَ عَلَى نَفْسِهِ، فَلَمْ يَشْرَبْهَا فِي جَاهِلِيَّةٍ وَلَا إِسْلَامٍ

عائشہ نے کہا کہ ابوبکر نے اپنے اوپر شراب کو حرام کر لیا تھا نہ کبھی جاہلیت میں پی اور نہ اسلام میں۔

https://al-maktaba.org/book/10490/128#p

یہ روایت جھوٹی ہے اس کی سند میں مجہول افراد موجود ہیں:

محمد بن احمد بن بسطام، اور اس کے باپ کی توثیق درکار ہے۔

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: لَقَدْ حَرَّمَ أَبُو بَكْرٍ الْخَمْرَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ

عائشہ نے کہا کہ ابوبکر نے شراب کو جاہلیت میں ہی (اپنے اوپر )حرام کر لیا تھا۔

https://al-maktaba.org/book/10490/127

یہ روایت بھی جھوٹی ہے سند میں راوی عبدالملک بن یحیی بن بکیر مجہول ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَاصِمٍ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ، ثَنَا عِمْرَانُ بْنُ بَكَّارٍ، ثَنَا أَبُو الْتُقَى، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ سَالِمٍ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي الزُّهْرِيُّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، أَنَّ عَائِشَةَ، قَالَتْ: وَاللهِ لَقَدْ تَرَكَ أَبُو بَكْرٍ شُرْبَ الْخَمْرِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ.

عائشہ نے کہا کہ ابوبکر نے جاہلیت میں ہی شراب کو چھوڑ دیا تھا۔

https://almaktaba.org/book/10490/126#p1

یہ روایت بھی جھوٹی ہے سند میں ابو تقی عبد الحميد بن إبراهيم ہے، جس پر ائمہ نواصب نے سخت جرح کی ہیں۔

ابو حاتم نے کہا: ليس هذا عندي بشئ رجل لا يحفظ وليس عنده كتب

وہ میرے نزدیک کچھ بھی نہیں نہ تو حفظ کر پاتا اور نہ اس کے پاس کتابیں تھیں (کہ ان سے دیکھکر نقل کرتا )

الجرح والتعديل ج 6 ص 8

https://al-maktaba.org/book/2170/2513

ذہبی لکھتا ہے: روى له النسائي حديثا واحدا متابعة، وقال: ليس بشيء

نسائی نے اس سے ایک روایت متابعت میں لی اور کہا وہ کچھ بھی نہیں تھا

تاریخ الاسلام ج 5 ص367

https://al-maktaba.org/book/31912/7772

حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَيَّانَ، ثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سِنَانٍ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ، ثَنَا الْفَرَجُ بْنُ عَبَّادٍ الْوَاسِطِيُّ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ حَبِيبٍ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، قَالَ: ” سُئِلَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ فِي مَجْمَعٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هَلْ شَرِبْتَ خَمْرًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ؟ قَالَ: أَعُوذُ بِاللهِ، قَالُوا: وَلِمَ ذَاكَ؟ فَقَالَ: كُنْتُ أَصُونُ عِرْضِي وَأَحْفَظُ مُرُوءَتِي، لِأَنَّهُ مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ كَانَ لِعِرْضِهِ وَمُرُوءَتِهِ مُضَيِّعًا، فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: صَدَقَ أَبُو بَكْرٍ، صَدَقَ أَبُو بَكْرٍ

ابو العالیہ ریاحی نے روایت کیا ہے کہ مجمعِ اصحاب میں ابوبکر سے دریافت کیا گیا کہ تونے زمانہ جاہلیت میں کبھی شراب پی ہے ؟کہا : پناہ بخدا ، اس پر کہاگیا : یہ کیوں ؟ کہا : میں اپنی مُرَوَّت و آبرو کی حفاظت کرتا تھا اور شراب پینے والے کی مروت و آبرو برباد ہوجاتی ہے۔ یہ خبر نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کوپہنچی تو فرمایا ابو بکر نے سچ کہا ابوبکر نے سچ کہا ۔

یہ روایت بھی جھوٹی ہے سند میں احمد بن ابی حمید اور فرج بن عباد دونوں مجہول ہیں بلکہ ابو عالیہ کی ابو بکر سے روایت غیر محفوظ ہے جیسا کہ ابو حاتم نے کہا :

روى عن أبي بكر رضي الله عنه، وهو غير محفوظ

الجرح والتعديل ج 3 ص510

https://al-maktaba.org/book/2170/1469

پس ابوبکر کی شراب سے دوری کے متعلق تمام روایات جھوٹی ثابت ہوئیں

ہم نے سہل انگیزی سے کام لیا اور اسناد کی سب خامیاں ذکر نہیں کیں اگر سب کا ذکر کیا جاتا تو مضمون کافی طولانی ہو جاتا لہذا اختصار کے سبب انہیں پر اکتفا کرتے ہیں.

Tags:
Done
Add to Bookmarks

Related Posts

شبھات کا رد
جو ایک بار متعہ کرے امام حسین ع کا درجہ پائےگا..
February 28, 2026
0
0
شبھات کا رد علوم قرآن
کیا نبی ﷺ کی قبر کی زیارت کوئی بعد کی ایجاد ہے؟ یا یہ خود ائمہ اہل سنت کی تصریحات سے ثابت ہے؟
February 27, 2026
0
0
شبھات کا رد علوم قرآن
سبل الهدى والرشاد میں توسل عند القبر
February 27, 2026
0
0

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About Us

Momin Taaq is a global online platform dedicated to presenting authentic Shia Islamic knowledge with clarity, logic, and respect.

Follow Us
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Pinterest
Featured Lectures
شبھات کا رد
امام سجاد علیہ السلام نے ابو بکر عمر کا دفاع کیا ہے؟
September 27, 2025
شبھات کا رد
یہ کیوں کہا گیا کہ “دابۃ”؟ کیا اس میں امیر المؤمنین (علیہ السلام) کی توہین نہیں ہے؟
September 26, 2025
عقیدہ امامت
ہ سب سے پہلے جس نے 12 اماموں بات شروع کی وہ شیخ کلینی اور علی بن بابویہ القمی علیھما الرحمۃ
February 9, 2019
Knowledge & Research
  • Imamat & Ahl al-Bayt (AS)7
  • Youth & New Muslims1
  • آیت تطھیر و اھل البیت علیھم السلام1
  • اصحاب رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم2
  • اعتقادات4

© 2025 Momin Taaq. All Rights Reserved.

  • Home
  • About
  • Beliefs (Core Theology)
    • For Youth & Seekers
  • Privacy Policy
    • Terms and conditions
  • Contact Us
  • Home
  • About
  • Beliefs (Core Theology)
  • Privacy Policy
  • Contact Us
  • For Youth & Seekers
  • Terms and conditions