Recommended articles
شبھات کا رد
کیا حضرت علیؑ نے نشئے کی حالت میں نماز پڑھائی
February 28, 2026
0
0
شبھات کا رد
جو ایک بار متعہ کرے امام حسین ع کا درجہ پائےگا..
February 28, 2026
0
0
شبھات کا رد علوم قرآن
کیا نبی ﷺ کی قبر کی زیارت کوئی بعد کی ایجاد ہے؟ یا یہ خود ائمہ اہل سنت کی تصریحات سے ثابت ہے؟
February 27, 2026
0
0
شبھات کا رد علوم قرآن
سبل الهدى والرشاد میں توسل عند القبر
February 27, 2026
0
0
Momin Taaq
  • Home
  • About
  • Beliefs (Core Theology)
    • For Youth & Seekers
  • Privacy Policy
    • Terms and conditions
  • Contact Us
شبھات کا رد علوم قرآن

کیا امام جعفر صادق علیہ السلام نے شیعہ کو منافق کہا؟

January 16, 2026
0
0

روایت یہ ہے کہ خالد بن حماد کہتا ہے: مجھے حسن بن طلحہ نے روایت کی، اور وہ علی بن یزید الشامی سے، وہ امام ابو الحسن سے، اور وہ امام صادق سے نقل کرتے ہیں کہ:
“اللہ نے منافقین کے بارے میں جو بھی آیت نازل کی، وہ اس شخص کے بارے میں ہے جو تشیع کا دعویٰ کرتا ہے۔”
یہ ہے اصل متن۔
اب دیکھتے ہیں کہ حقیقت کیا ہے۔
سب سے پہلی بات یہ کہ یہ روایت سند کے اعتبار سے مردود ہے۔ اس میں تین راوی ایسے ہیں جن کا شیعہ کتب میں کوئی وجودِ معتبر نہیں۔
خالد بن حماد القلانسی ایسا نام ہے جو رجال کی کتابوں میں پایا ہی نہیں جاتا۔ سید خوئی صاف لکھتے ہیں کہ یہ راوی شیعہ روایات میں اصل میں موجود ہی نہیں، بلکہ کسی اور نام کے ساتھ غلطی ہوئی ہے۔
حسن بن طلحہ المروزی مکمل طور پر مجہول ہے۔ اس کا کوئی تعارف، کوئی توثیق، کوئی ذکر کتب رجال میں موجود نہیں۔
تیسرا راوی علی بن یزید الشامی شیعہ کتب میں مجہول ہے، اور اہل سنت کے ہاں شدید ضعیف، منکر الحدیث اور متروک قرار دیا گیا ہے۔
یعنی پوری سند کا وجود ہی قابلِ اعتماد نہیں۔

دوسری اہم بات یہ ہے کہ متن میں جو لفظ آیا ہے وہ ہے “ینتحل التشیع”۔
عربی میں “انتحال” کا مطلب ہوتا ہے جھوٹا دعویٰ کرنا، ناحق کسی چیز کو اپنی طرف منسوب کرنا۔
یعنی “ینتحل التشیع” کا مطلب ہے وہ شخص جو جھوٹ موٹ کہے کہ میں شیعہ ہوں، حالانکہ حقیقت میں نہ ہو۔
یہ لفظ کبھی بھی حقیقی شیعوں پر استعمال نہیں ہوتا۔
ناصبیوں نے ترجمہ ایسا کیا جیسے امام نے فرمایا ہو “جو واقعی شیعہ ہیں”، حالانکہ یہ سیدھا جھوٹ ہے۔
تیسری بات یہ کہ میں کھلا چیلنج دیتا ہوں کہ ناصبی اس روایت کے متن میں لفظ “شیعتی” یا “شیعتنا” دکھا دیں۔
ایسا کوئی لفظ موجود نہیں۔
امام اپنے حقیقی شیعوں پر بات ہی نہیں کر رہے، بلکہ ان لوگوں پر جو زبان سے شیعہ ہونے کا دعویٰ کرتے تھے لیکن ان کے اعمال، نیت اور باطن منافقین کی طرح تھے۔
یہ بات ائمہ نے کئی مقامات پر کی ہے کہ ہر دعویدار شیعہ نہیں ہوتا۔
چوتھی بات یہ سمجھ لیں کہ اس دور میں “شیعہ” مذہبی فرقے کا نام نہیں تھا بلکہ سیاسی حمایتی کے معنی میں آتا تھا۔
جیسے شیعة علي، شیعة عثمان، شیعة معاویة، شیعة مروان۔
لہٰذا اگر کوئی خود کو اس دور میں شیعة کہتا تھا تو ضروری نہیں کہ وہ آج کے معنی میں مذہبی شیعہ ہو۔
یہ روایت انہی سیاسی دعویداروں کے بارے میں ہے، نہ کہ امام کے پیروکاروں کے بارے میں۔
اب آتے ہیں الزام کے جواب پر۔
اگر ناصبی کا اصول ہے کہ “صرف زبان کا دعویٰ کافی ہے” تو پھر صحیح الادب المفرد کی حدیث وہ کیا کریں گے جسے البانی نے صحیح کہا؟
رسول اللہ صحابہ سے فرماتے ہیں:
“تمہارے اندر شرک چیونٹی کے چلنے سے زیادہ مخفی ہے۔”
زبان سے وہ مومن، مسلمان، صحابی؛
باطن میں رسول خدا نے فرمایا کہ شرک چھپا ہوا ہے۔
تو کیا ناصبی اسے “تمام صحابہ منافق” سمجھتے ہیں؟
نہیں۔
تو یہی اصول امام صادقؑ کے کلام میں کیوں نہیں سمجھتے؟
امام علیہ السلام بھی انہی لوگوں پر بات کر رہے تھے جو زبان سے تشیع کا دعویٰ کرتے تھے مگر باطن میں منافق تھے۔
اور ناصبی خود بھی “انتحال” کا معنی جانتے ہیں۔
بیہقی کی صحیح حدیث ہے:
“وصححه الألباني من حديث إبراهيم بن عبد الرحمن العذري قال: قال رسول الله ﷺ: )يحمل هذا العلم من كل خلفٍ عدوله : ينفون عنه تحريف الغالين ، وانتحال المبطلين ، وتأويل الجاهلين( .”
یہاں بھی انتحال کا مطلب جھوٹا دعویٰ کرنا ہے۔
جب اپنی حدیث میں انتحال کا معنی جھوٹ مانتے ہو، تو امام صادقؑ کی حدیث میں اس کا مطلب اچانک “سچے شیعہ” کیسے بن گیا؟

نتیجہ یہ ہے کہ روایت سنداً مردود ہے، معنی غلط لیا گیا ہے، ترجمہ جھوٹ ہے، اور اعتراض بنیادی طور پر علمی نہیں بلکہ تعصّب پر مبنی ہے۔
امام صادقؑ نے منافقوں کو بے نقاب کیا ہے، نہ کہ اپنے شیعوں کو۔
جو لوگ اس روایت سے ٹیکہ لگانے کی کوشش کرتے ہیں
وہ پہلے سند، پھر لغت، پھر تاریخ، پھر اصولِ حدیث پڑھ لیں

Tags:
Done
Add to Bookmarks

Related Posts

شبھات کا رد
کیا حضرت علیؑ نے نشئے کی حالت میں نماز پڑھائی
February 28, 2026
0
0
شبھات کا رد
جو ایک بار متعہ کرے امام حسین ع کا درجہ پائےگا..
February 28, 2026
0
0
شبھات کا رد علوم قرآن
کیا نبی ﷺ کی قبر کی زیارت کوئی بعد کی ایجاد ہے؟ یا یہ خود ائمہ اہل سنت کی تصریحات سے ثابت ہے؟
February 27, 2026
0
0

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll down to see next article
تاریخ شبھات کا رد
سوال : کیا حضرت علیؑ نے خلفاء کے پیچھے (اقتداء میں) نماز ادا کی ...؟
About Us

Momin Taaq is a global online platform dedicated to presenting authentic Shia Islamic knowledge with clarity, logic, and respect.

Follow Us
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Pinterest
Featured Lectures
شبھات کا رد
امام سجاد علیہ السلام نے ابو بکر عمر کا دفاع کیا ہے؟
September 27, 2025
شبھات کا رد
یہ کیوں کہا گیا کہ “دابۃ”؟ کیا اس میں امیر المؤمنین (علیہ السلام) کی توہین نہیں ہے؟
September 26, 2025
عقیدہ امامت
ہ سب سے پہلے جس نے 12 اماموں بات شروع کی وہ شیخ کلینی اور علی بن بابویہ القمی علیھما الرحمۃ
February 9, 2019
Knowledge & Research
  • Imamat & Ahl al-Bayt (AS)7
  • Youth & New Muslims1
  • آیت تطھیر و اھل البیت علیھم السلام1
  • اصحاب رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم2
  • اعتقادات4

© 2025 Momin Taaq. All Rights Reserved.

  • Home
  • About
  • Beliefs (Core Theology)
    • For Youth & Seekers
  • Privacy Policy
    • Terms and conditions
  • Contact Us
  • Home
  • About
  • Beliefs (Core Theology)
  • Privacy Policy
  • Contact Us
  • For Youth & Seekers
  • Terms and conditions